لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

ضیاے ہر نظر تم ہو از سرور اعظمی نجمی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ضیاے ہر نظر تم ہو

جہاں میں تاجوَر تم ہو

ضیاے ہر نظر تم ہو

جو راہِ خلد بتلائے ہمارے راہبر تم ہو

بسے کیسے کوئی دل میں نگاہوں میں اگر تم ہو

تمھی ہو سیدِ خوباں شہِ جن وبشر تم ہو

ہے شیدا ہر کوئی تم پر نبیٔ بحر وبر تم ہو

 

تمھارے حکم میں ہر شَے

رسولِ خشک وتر تم ہو

 

جو پل میں سارے عالم کو

کرے زیر وزبر تم ہو

فزوں عرشِ مُعلّا سے

ہے جس کا سنگِ در تم ہو

 

فدا جس کے قدم پر سب

کریں لعل وگہر تم ہو

 

وہی جس کی ضیائوں سے

مُنوّر ہے سحر تم ہو

 

وہی جو یاد امت کو

کرے پچھلے پہر تم ہو

 

کرے جو اپنے بندوں کا

مقدر اَوج پر تم ہو

 

وہ در پہ کج کلہ جس کے

جھکا دیتے ہیں سر‘ تم ہو

 

لعابِ دہن سے جس کے

زہر ہو بے اثر تم ہو

 

ہو فخرِ آدم وایں دم

شہا! خیر البشر تم ہو

 

دلِ سرورؔ کو بھی جس نے

بنایا با ہُنر تم ہو

منتخب مدائح از: مولانا عبداللہ سرورؔ اعظمی نجمی مدرس: جامعہ حرا نجم العلوم، مہاپولی ۔ مدیر: ماڈرن پرنٹرس، ممبئی ۔ مزید مطالعہ کریں ۔۔۔۔۔۔۔

وہ جس کی آمد سے چاروں جانب ہے جگ میں تازہ بہار تم ہو

تِرا ہی نام ہر دل کی صدا ہے

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات