لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

تِرا ہی نام ہر دل کی صدا ہے

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

تِرا ہی نام ہر دل کی صدا ہے

 

تِرے ہی واسطے حمد و ثنا ہے تِری ہی یاد بہتر تذکرہ ہے

تو ہی کونین کا مشکل کشا ہے تِرا ہی نام ہر دل کی صدا ہے

تِرا ہی نور ہے ارض وسما میں زماں سے اور مکاں سے ماورا ہے

تِری پاکی ہے سب عیبوں سے مولا! تِری ہی ذات ہر شَے سے جدا ہے

تو ہی غفار ہے قہار تو ہے تو ہی ستّار اے میرے خدا ہے

تِری ذات و صفات ایسی ہیں جن کی نہ کوئی ابتدا نہ انتہا ہے

تِرا ہی نام لے لے کر کھلیں گل تِرا ہی ذکر بلبل کی صدا ہے

مُبَرّہ ہے جہت اور وقت سے تو یہی تو قمریوں کا چہچہا ہے

گنہگاروں کو بھی روزی تو ہی دے یہ تیرا فضل اور تیری عطا ہے

تِرا ہی فضل ہے مولا ہمیشہ ہمیں ایمان کی حاصل ضیا ہے

فضائیں کر رہی ہیں حمد تیری تِری تعریف میں ہر دم ہوا ہے

تو خلاقِ دو عالم ہے خدایا! ہر اک مخلوق پر تیری دَیا ہے

یگانہ ہے تو اپنی ذات میں اور تِرا ہر وصف وصفِ کبریا ہے

شہِ کونین کو دنیا میں بھیجا تِرا احسان یہ سب سے بڑا ہے

مجھے طیبہ میں تو مدفن عطا کر دلِ سرورؔ کی بس یہ التجا ہے

  منتخب مدائح از: مولانا عبداللہ سرورؔ اعظمی نجمی مدرس: جامعہ حرا نجم العلوم، مہاپولی مدیر: ماڈرن پرنٹرس، ممبئی ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات