لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

دل کے مریضوں کا زبان کے نیچے ٹکیا رکھنا مفسد صوم ہے یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حالت روزہ میں دل کے مریضوں کا زبان کے نیچے ٹکیا رکھنا مفسد صوم ہے یا نہیں؟

جواب:زبان کے نیچے ٹکیا رکھنا مفسد صوم ہے تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ وہ ٹکیا منہ میں گھلتے ہی لعاب سے مل جاتی ہے اور لعاب حلق سے نیچے اترنے پر دوا کا مزہ بھی حلق میں بخوبی محسوس ہوتاہے ۔ اس لیے باتفاق راے یہ فیصلہ ہوا کہ بحالت روزہ اس طرح کی ٹکیا زبان کے نیچے رکھی اور کچھ دوا گھلنے کے بعد تھوک نگل گیا تو روزہ فاسد ہو گیا ۔ اس کے دلائل درج ذیل ہیں: فتاوی عالمگیری میں ہے: لَوْ مَصّ الہلیلج فدخل البزاق حلقہ لم یفسد ما لم یدخل عینہ کذا فی الظہیریۃ. و لو مصّ سکرا حتی وصل الماء حلقہ فعلیہ الکفارۃ کذا فی محیط السرخسی. (ج:1، ص203، الباب الرابع فیما یفسد و ما لا یفسد، دار الفکر ، بیروت) شکر وغیرہ ایسی چیزیں جو منہ میں رکھنے سے گھل جاتی ہیں، منہ میں رکھی اور تھوک نگل گیا روزہ جاتا رہا۔ در مختار میں ہے: (بقی بلل فی فیہ بعد المضمضۃ وابتلعہ مع الریق ) بخلاف نحو سکر (الدر المختار: ج3، ص367، 368، کتاب الصوم ، باب ما یفسد الصوم، دار الکتب العلمیۃ، بیروت) ٭اس کی ترجمانی بہار شریعت میں ان الفاظ میں ہے: شکر وغیرہ ایسی چیزیں جو منہ میں رکھنے سے گھل جاتی ہیں، منہ میں رکھی اور تھوک نگل گیا روزہ جاتا رہا۔ ۔۔۔۔۔یا دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اُترا اور خون تھوک سے زیادہ یا برابر تھا یا کم تھا، مگر اس کا مزہ حلق میں محسوس ہوا تو ان سب صورتوں میں روزہ جاتا رہا ۔ اور اگر کم تھا اور مزہ بھی محسوس نہ ہوا، تو نہیں ۔ (حصہ پنجم ، ص۹۸۶،روزہ توڑنے والی چیزوں کا بیان،مکتبۃ المدینہ) واللہ تعالیٰ اعلم ۔ کتبہ : محقق مسائل جدیدہ حضرت مفتی نظام الدین رضوی مصباحی۔

روزے کی حالت میں دمہ کے مریض کا انہیلر استعمال کرنا

روزہ دار بواسیر کے علاج کے لیے اِنیما کرائے تو روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات