لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

روزہ دار بواسیر کے علاج کے لیے اِنیما کرائے تو روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

روزہ دار بواسیر کے علاج یا قبض توڑنے کے لیے اِنیما کرائے تو روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟

جواب: روزہ فاسد ہوگا یا نہیں   اِنیما( Enema)کی صورت میں مقعد یعنی پیچھے کے مقام میں دوا ڈالی جاتی ہے، یہ حُقنہ کی ایک ترقی یافتہ شکل ہے ۔  لہٰذا روزے کی حالت میں اِنیما کرانے سے روزہ فاسد ہو جائے گا اور قضا لازم ہوگی ۔ اس کے دلائل یہ ہیں: محیط برہانی میں ہے : وإذا احتقن یفسد صومہ، وإذا استنجی، وبالغ حتی وصل الماء إلی موضع الحُقنۃ یفسد صومہ، و(یجب القضاء )من غیر کفارۃ (المحیط البرہانی ، الفصل الرابع فی ما یفسد الصوم وما لا یفسد، ج۲،ص۴۲۰) حقنہ لگایا جاے تو روزہ فاسد ہو جاتا ہے ۔ ایسے ہی جب استنجا کرنے میں اتنا مالغہ کیا جاے کی پانی حقنہ کی جگہ پہنچ جاے تو روزہ فاسد ہو جاے گا ۔ در مختار میں ہے: ولو بالغ فی الاستنجاء حتی بلغ موضع الحقنۃ فسد، وہذا قلما یکون، ولو کان فیورث داء عظیما… (احتقن أو استعط) فی أنفہ شیئا… (قضیفقط). ملتقطاً. ایسے ہی جب استنجا کرنے میں اتنا مالغہ کیا جاے کی پانی حقنہ کی جگہ پہنچ جاے تو روزہ فاسد ہو جاے گا ۔ (الدر المختار: ج3، ص369تا 382 ، کتاب الصوم ، باب ما یفسد و ما لا یفسد، دار الکتب العلمیۃ، بیروت) واللہ تعالیٰ اعلم ۔ کتبہ : محقق مسائل جدیدہ حضرت علامہ مفتی نظام الدین رضوی مصباحی ۔ صدر شعبہ افتا جامعہ اشرفیہ مبارک ہور اعظم گڈھ ۔ آپ اپنے دوسرے سوال بھی پوچھ سکتے ہیں ۔ ٓن کے جوابات ان شا اللہ جلد سے جلد دیا جاے گا ۔۔۔ آپ کمنٹ کر سکتے ہیں ۔ یا دیے گیے نمبر پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔

پیشاب کی نالی میں کیتیھٹر داخل کرنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا ؟

روزے کی حالت میں ڈائلیسِس(خون کی صفائی)کرانے سے روزہ فاسد ہوگا یا نہیں

روزے کی حالت میں دمہ کے مریض کا انہیلر استعمال کرنا

Masail world

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات