کاروبار کے لیے پلاٹ خریدنے پر زکوٰۃ کا حکم از : مفتی محمد نظام الدین قادری دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی پھ السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مفتیانِ عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید نے ایک پلاٹ خریدا تھا اسکو بیچ دیا اور اس پر سال نہیں گزرا اور بیچ دیا اور اسی پیسے سے نیا پلاٹ خرید لیا کیا حکم ہے۔ نیا پلاٹ پر زکوٰۃ واجب ہے یا نہیں؟ قرآن حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں *المستفتی* غلام جیلانی نظامی سکونت مندسور مدھیہ پردیش *الجواب*: تجارت کی غرض سے خریدے گیے پلاٹ پر زکات ہے۔ فتاوی عالم گیری میں ہے: "الزکاۃ واجبۃ في عروض التجارۃ کائنۃ ما کانت إذا بلغت قیمتہا نصاباً من الورق والذہب، کذا فی الہدایۃ۔”(الفتاویٰ الہندیۃ ج ۱ص۱۷۹) علامہ محقق علاو الدین حصکفی رحمہ اللہ القوی تحریر فرماتے ہیں: "أو في عرض تجارۃ قیمتہ نصاب من ذہب أو ورق۔ "(الدر المختار ج ۳ص۲۲۸) اس لیےصورتِ مسئولہ میں اگرچہ زید نے ایک سال میں ایک پلاٹ خریدا پھر سال گزرنے سے پہلےاس کو بیچ کر دوسرا خرید لیا ہو، جس دن زید کا سالِ زکاة مکمل ہوگا اس دن اس کی ملکیت میں جو بھی پلاٹ موجود ہو اس کی جو بھی قیمت (مارکیٹ ویلیو) ہو دیگر اموالِ زکات کی طرح اس پلاٹ کی قیمت کی بھی زکات ادا کردے۔ ۔واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔ *کتبہ*:محمد نظام الدین قادری: خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی۔بستی۔ یوپی۔١۴/رمضان المبارک ١۴۴٢//٢٧/اپریل ٢٠٢١ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2740 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ
متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات
ایسی کمپنی میں کام کرنا جہاں شراب کا کوئی کام ہوتا ہو کیسا ہے ؟
میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں جہاں کھلونے، کپڑے، جوتے، مکینک کے اوزار، گھریلو استعمال کی مشینیں اور شراب وغیرہ اسٹور کی جاتی ہیں...
فاسق کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم از علامہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید ایک گاؤں میں امامت کرتا ہے کبھی کبھی ایک مشت...
عدت کے دوران رجوع نہیں کروں گا اس شرط پر طلاق دیا تو کون سی طلاق واقع ہوگی از علامہ کمال احمد نظامی علیمی
حضرت مفتی صاحب قبلہ دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی بستی یوپی. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ زید نے اپنی بیوی کو ان الفاظ میں طلاق دی کہ...