بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2733 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مقتدی کی ثنا مکمل نہیں ہوئ کہ امام نے قرات شروع کر دی تو کیا کرے
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں کہ مقتدی نماز میں ثنا پڑھ رہا تھا ,ابھی مکمل بھی نہیں کر پایا تھا کہ امام صاحب نے قرأت شروع کردی تو اب مقتدی کے لئے کیا حکم ہے وہ ثنا مکمل کرے یا وہیں ترک کرکے قرأت سماعت کرے ۔ حکم شرع سے آگاہ فرمائیں المستفتی: محمد محسن رضا اسمعیلی امرڈوبھا کبیر نگر یوپی باسمہ تعالی وتقدس الجواب بعون الملک الوہاب: اگر مقتدی ثنا پڑھ رہا تھا اور ابھی مکمل نہ کرپایا تھا کہ امام نے بالجہر قرأت شروع کر دی تو مقتدی خاموش ہو جائے اور تلاوت بغور سماعت کرے اس کے لئے یہی حکم ہے ۔ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے واذا قری القرآن فاستمعوا لہ وانصتوا لعلکم تر حمون(الاعراف /204) یعنی جب قرآن پڑھا جائے تو کان لگاکر سنو اور خاموش رہو کہ تم پر رحم ہو ۔ حضور فقیہ ملت رحمۃ اللہ علیہ اس کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں :”اگر امام نے قرات شروع کر دی اور مقتدی ثنا مکمل نہ کرسکا تھا تو چھوڑ دے ” (فتاوی فیض الرسول ج:1,ص:346) واللہ تعالی اعلم بالصوابکتبہ :محمد محفوظ عالم رضوی علیمی
کیا صرف عورتیں جماعت سے نماز پڑھ سکتی ہیں محمد محفوظ عالم رضوی
گھر کے مردوں کے ساتھ عورتوں کا جماعت میں شریک ہونا
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ