دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #2727
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
فاسق کسے کہتے ہیں اور فاسق کے بارے میں کیا حکم ہے؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
12,554
سوال (Question):
فاسق کسے کہتے ہیں اور فاسق کے بارے میں کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
فاسق کسے کہتے ہیں اور فاسق کے بارے میں کیا حکم ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم ا الجواب بعون الملک الوہاب فاسق اس شخص کو کہا جائے گا جو گناہ کبیرہ کے سبب اللہ تعالی کا نا فرمان ہو ۔ چنانچہ فقہ حنفی کی مشہور و معتبر کتاب الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے ۔ خروج عن طاعۃ اللہ تعالی بارتکاب کبیرۃ یعنی اصطلاح شرع میں فاسق وہ شخص ہے جو گناہ کبیرہ کے سبب اللہ تعالی کی اطاعت سے باہر ہو ۔ اسی طرح جو گناہ صغیرہ پر مصر ہو وہ بھی فاسق ہے کیونکہ بار بار صغیرہ کا ارتکاب اسے کبیرہ بنا دیتا ہے ۔ چنانچہ مراقی الفلاح کے اندر امام قھستانی سے منقول ہے ای او اصرار علی صغیرۃ یعنی گناہ صغیرہ پر مصر ہونا بھی فسق ہے۔ ایسا شخص گنہ گار ہے مستحق نار ہے۔ واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکمکتبہ :محمد محفوظ عالم رضوی علیمی (کولکاتا)
مزارات پر حاضری دینا کیسا ہے از محمد محفوظ عالم رضوی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat