صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

دارالافتاء
اہل سنت

MASAIL WORLD

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat

www.masailworld.com

مسائل ورلڈ

دارالافتاء اہل سنت

Fatwa #2715 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)

مزار وغیرہ پاک چیزوں کا غسالہ پاک اور غیر مستعمل ہے

سائل (Questioner): دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat تاریخ: September 18, 2025
0 13,784

سوال (Question):

مزار وغیرہ پاک چیزوں کا غسالہ پاک اور غیر مستعمل ہے

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

مزار وغیرہ پاک چیزوں کا غسالہ پاک اور غیر مستعمل ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ

کیا کسی مزار کے دھوون (غسالہ) کو پینا جائز ہے جو کہ ماءِ مستعمل ہوتا ہے بینوا توجروا۔

سائل : محمد سالم قادری ممبرا

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ و برکاتہ

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

مزار کا غسالہ پاک ہے اس کے پینے میں کوئی حرج نہیں مگر یہ کہ نجاست سے اختلاط نہ ہو ورنہ ناپاک ہوجاے گا ۔

مزار کے غسل کا پانی مستعمل نہیں ہوتا کہ مستعمل ہونے کیلئے دو امروں ازالہ حدث یا استعمال فی البدن علی وجہ القربۃ سے ایک کا ہونا ضروری ہے اور مزار کے غسالہ میں ان میں سے کوئی بات نہیں پائی جا سکتی ۔

ہدایہ میں ہے “ﻭاﻟﻤﺎء اﻟﻤﺴﺘﻌﻤﻞ ﻫﻮ ﻣﺎء ﺃﺯﻳﻞ ﺑﻪ ﺣﺪﺙ ﺃﻭ اﺳﺘﻌﻤﻞ ﻓﻲ اﻟﺒﺪﻥ ﻋﻠﻰ ﻭﺟﻪ اﻟﻘﺮﺑﺔ”

(ج١،ص٢٣)

فتاوی رضویہ میں ہے “کوئی پاک کپڑا وغیرہ دھویا۔ کسی جانور یا نابالغ بچّے کو نہلایا اور ان کے بدن پر نجاست نہ تھی اگرچہ وہ جانور غیر ماکول اللحم ہو جیسے بلّی یا چوہا حتی کہ مذہب راجح میں کُتّا بھی جبکہ پانی اُن کے لعاب سے جُدارہا اگرچہ نہلانا ان کے دفع مرض یا شدت گرما میں ٹھنڈ پہنچانے کو بہ نیت ثواب ہو مستعمل نہ ہوگا ۔

اقول کپڑا برتن جانور اور ان کے امثال تو بدن انسان کی قید سے خارج ہوئے اور نابالغ کو نہلانا مثل وضوئے تعلیم خود قربت نہیں کہ بچّوں کے نہلانے کا کوئی خاص حکم شرع میں نہ آیا ہاں انہیں بلکہ ہر مسلمان وجاندار کو نفع وآرام پہنچانے کی ترغیب ہے یہ امور عادیہ اُس حکم کی نیت سے کلیہ محمودہ کے نیچے آکر قربت ہوسکتے ہیں مگر موجب استعمال وہی فعل ہے جو بذاتِ خود قربت ومطلوب شرع ہو”

(ج٢، ص٤٦)

یہی حکم ہر پاک چیز کے دھوون کا ہے۔

واللہ تعالی اعلم

 مفتی شان محمد المصباحی القادری

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

٧اکتوبر٢٠١٨

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat