لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

حرمتِ مصاہرت کا ایک اہم مسئلہ ازمفتی محمد نظام الدین قادری

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حرمتِ مصاہرت سے متعلق ایک سوال

السلام علیکم ورحمۃاللہ سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ لڑکے (جس کی عمر ابھی نو سال ہی ہے)کا بالغہ لڑکی کو شہوت کے ساتھ مس کرنے (چھونے)سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں؟ حرمت مصاہرت کے مسائل بھی تفصیل سے بیان فرمادیں۔ والسلام ۔ سائل جنید احمد خان،بستی الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ حرمتِ مصاہرت ثابت ہونے کے لیے ضروری ہے کہ لڑکے کی عمر کم از کم بارہ سال ہو اور لڑکی کی عمر کم از کم نو سال ہو۔ صورتِ مسئولہ میں چوں کہ لڑکے کی عمر نو سال ہے اس لیے اس کے شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہوگی۔علامہ علاو الدین حصکفی رحمہ اللہ تعالی تحریر فرماتے ہیں: "وَكَذَا تُشْتَرَطُ الشَّهْوَةُ فِي الذَّكَرِ؛ فَلَوْ جَامَعَ غَيْرُ مُرَاهِقٍ زَوْجَةَ أَبِيهِ لَمْ تَحْرُمْ فَتْحٌ۔"(در مختار مع شامی ج۴ ص١١١) علامہ شامی علیہ الرحمہ اس بارے میں فقہی نصوص ذکر کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں: "فَتَحَصَّلَ مِنْ هَذَا: أَنَّهُ لَا بُدَّ فِي كُلٍّ مِنْهُمَا مِنْ سِنِّ الْمُرَاهَقَةِ وَأَقَلُّهُ لِلْأُنْثَى تِسْعٌ ، وَلِلذَّكَرِ اثْنَا عَشَرَ؛ لِأَنَّ ذَلِكَ أَقَلُّ مُدَّةٍ يُمْكِنُ فِيهَا الْبُلُوغُ كَمَا صَرَّحُوا بِهِ فِي بَابِ بُلُوغِ الْغُلَامِ، وَهَذَا يُوَافِقُ مَا مَرَّ مِنْ أَنَّ الْعِلَّةَ هِيَ الْوَطْءُ الَّذِي يَكُونُ سَبَبًا لِلْوَلَدِ ، أَوْ الْمَسُّ الَّذِي يَكُونُ سَبَبًا لِهَذَا الْوَطْءِ، وَلَا يَخْفَى أَنَّ غَيْرَ الْمُرَاهِقِ مِنْهُمَا لَا يَتَأَتَّى مِنْهُ الْوَلَدُ.”(رد المحتار ج۴ص١١٢) اور حضور صدر الشریعہ علامہ مفتی محمد امجد علی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: "مراہق یعنی وہ لڑکا کہ ہنوز بالغ نہ ہوا، مگر اس کے ہم عمر بالغ ہوگئے ہوں ، اس کی مقدار بارہ برس کی عمر ہے، اس نے اگر وطی کی یا شہوت کے ساتھ چھوا یا بوسہ لیا تو مصاہرت ہوگئی۔”(بہار شریعت حصہ ٧ ص٢٣) واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔ نوٹ: حرمتِ مصاہرت کے مسائل تفصیل سے جاننے کے لیے بہارِ شریعت حصہ ٧ میں عنوان "محرمات کا بیان” کے تحت مذکور "قسم دوم مصاہرت” کا مطالعہ فرمائیں۔اگر کسی خاص مسئلہ میں اشتباہ یا پیچیدگی محسوس ہو تو علمائے کرام کی طرف رجوع کریں۔ مفتی محمد نظام الدین قادری کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ خادم درس وافتاء دارالعلوم جمدا شاہی، بستی۔ ٢/ربیع الآخر ١۴۴٣ھ//٨/نومبر ٢٠٢١ء

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات