لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

پورا سال آفتوں اور مصیبتوں سے حفاظت کیلیے نسخہ بغدادی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پورا سال آفتوں اور مصیبتوں سے حفاظت کیلیے نسخہ بغدادی

طریقہ کار : ربیع الآخر کی گیارہویں رات (یعنی بڑی رات) سرکارِ غوث پاک رضی اللہ عنہ کے گیارہ نام اول اور آخر گیارہ گیارہ بار درودِ پاک پڑھ کر گیارہ کھجوروں پر دم کرکے اسی رات کھا لیجیے۔ (آج مغرب کے بعد سے یہ عمل شروع کیا جاسکتا ہے لہذا جنہوں نے ابھی تک کھجوریں نہیں لیں ،وہ جلد ہی اپنے تمام گھروالوں کی تعداد کے مطابق فی کس گیارہ گیارہ کھجوریں لے لیں، ہرفرد کیلیے خود پڑھنا ضروری نہیں بلکہ کوئی ایک بھی سب کے لیے پڑھ کر دم کرسکتا ہے۔) فوائد و برکات : ان شاء اللہ عزوجل سارا سال مصیبتوں سے حفاظت ہوگی. وہ گیارہ نام یہ ہیں : 1-سَیِّدْمُحْیُ الدِّیْن سُلْطَان 2-مُحْیُ الدِّیْن قُطْب 3-مُحْیُ الدِّیْن خَوَاجَہ 4-مُحْیُ الدِّیْن مَخْدُوْم 5-مُحْیُ الدِّیْن وَلِی 6-مُحْیُ الدِّیْن بَادشَاہ 7-مُحْیُ الدِّیْن شَیْخ 8-مُحْیُ الدِّیْن مَوْلاَنَا 9-مُحْیُ الدِّیْن غَوْث 10-مُحْیُ الدِّیْن خَلِیْل 11-مُحْیُ الدِّیْن نوٹ : یہ سب ایک بار پڑھ کر صرف ایک مرتبہ ہی گیارہ کھجوروں پردم کرسکتے ہیں، دوسری گیارہ کھجوروں پر دم کرنے کیلیے اسی طرح دوبارہ پڑھنا ہوگا. (جنات کابادشاہ صفحہ 18 مکتبۃ المدینہ کراچی) واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات