دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #2643
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
منقبت در شانِ حضور میراں سید حسین المعروف بہ میراں صاحب
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
13,801
سوال (Question):
منقبت در شانِ حضور میراں سید حسین المعروف بہ میراں صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
منقبت در شانِ حضور میراں سید حسین
منقبت در شانِ مکینِ کوہِ اجمیر، میرِ تارہ گڑھ، شہیدِ راہِ وفا، عارف باللہ، درویشِ کامل حضور میراں سید حسین المعروف بہ میراں صاحب علیہ الرحمة و الرضوان حسبِ فرمائش: عالمہ فاضلہ محترمہ شمع بانوں رضویہ صاحبہ پونے مہاراشٹر ہیں خدا کے ولی میراں سید حسین اور فدائے نبی میراں سید حسین ہیں طریقت کے جو رہبر و مقتدیٰ پیر کامل وہی میراں سید حسین مانگ لو! مانگنے والو، جو چاہ لو ہیں غنی و سخی میراں سید حسین تارہ گڑھ کوہ جن کا ہے مسکن بنا کرتے وہ سروری میراں سید حسین جن کے دربار میں کیا فقیر و غنی جاتے ہیں ہر کوئی میراں سید حسین آپ اجمیر کی شان و پہچان ہیں اور ہیں روشنی میراں سید حسین مال و اولاد عز و شرف مانگتے اور پاتے سبھی میراں سید حسین قربِ حق کے لئے واردی زندگی یوں لٹادی خودی میراں سید حسین چھوڑ کر در دیوانے پھریں در بدر یہ نہ ہوگا کبھی میراں سید حسین تارہ گڑھ کی بلندی سے بھی نہ تھکے پہونچےعاشق سبھی میراں سید حسین آپ درویش، عارف، ولی و شہید میرِ میراں توئی میراں سید حسین تارہ گڑھ کے تمہیں میر و مختار ہو سب ہیں کہتے یہی میراں سید حسین ہاں! سوا رب کے جانے نہ ہرگز کوئی کیاہے! عظمت تیری میراں سید حسین کاش اپنی رسائی ہو عاصی امیرؔ در پہ پھر اور بھی میراں سید حسین ھدیۂ عقیدت : از قلم۔۔۔۔۔۔۔✍️ عاصیؔ محمد امیر حسن امجدی رضوی خادم الافتا و التدریس : الجامعة الصابریہ الرضویہ پریم نگر نگرہ جھانسی یوپی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat