لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

کیا گالی دینے سے، بیڑی، سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

کیا گالی دینے سے، بیڑی، سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

سوال : کیا گالی دینے، بیڑی، سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ سائل : محمد وسیم نیااسلام پورہ مالیگاؤں الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب  گالی دینا بڑا گناہ ہے، تاہم گالی دینے سے وضو نہیں ٹوٹتا، لیکن مستحب یہ ہے کہ اگر گالی کا گناہ سرزد ہوگیا تو اس کے بعد دوبارہ وضو کرلے، اوراگر وضو نہ کیا اور اسی وضو سے نماز پڑھ لی یا تلاوت کی تو نماز ہوجائے گی اور تلاوت کا ثواب ملے گا۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار1 / 89) "ومندوب في نيف وثلاثين موضعاً، ذكرتها في الخزائن: منها بعد كذب، وغيبة، وقهقهة، وشعر، وأكل جزور، وبعد كل خطيئة، وللخروج من خلاف العلماء”  سگریٹ پینا مکروہ ہے.. لیکن اس سے وضو نہیں ٹوٹتا، سگریٹ پینے کے بعد نیا وضو کیے بغیر بھی نماز پڑھنا جائز ہے؛ لیکن کلّی وغیرہ اچھے طریقے سے کرلینا چاہیے؛ تاکہ منھ مکی بدبو ختم ہوجائے۔ بیڑی جو بھی سگریٹ پر قیاس کر لیں ۔  وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم کتبــــــــہ : مفتی محمدرضا مرکزی خادم التدریس والافتا الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات