صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

دارالافتاء
اہل سنت

MASAIL WORLD

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat

www.masailworld.com

مسائل ورلڈ

دارالافتاء اہل سنت

Fatwa #2598 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)

درودِ تاج کی فضیلت از مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی

سائل (Questioner): دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat تاریخ: September 18, 2025
0 10,479

سوال (Question):

درودِ تاج کی فضیلت از مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

درودِ تاج کی فضیلت

سوال : درود تاج کی فضیلت کیا ہے ضروربتائیں ۔

درودِتاج

اَللّهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ صَاحِبِ التَّاجِ وَالْمِعرَاجِ وَالْبُرَاقِ وَالعَلَمِ ،دَافِعِ الْبَلَآءِ وَالْوَبَآءِ وَالْقَحْطِ وَالمَرَضِ وَالْاَلَمِ ، اِسْمُهٗ مَكْتُوْبٌ مَّرْفُوْعٌ مَّشْفُوْعٌ مَّنْقُوْشٌ فِی اللَّوْحِ وَالْقَلَمِ ، سَيِّدِ الْعَرَبِ وَالْعَجَمِ ،جِسْمُهٗ مُقَدَّسٌ مُّعَطَّرٌمُّطَهَّرٌ مُّنَوَّرٌفِی الْبَيْتِ ِوَالْحَرَمِ ،شَمْسِ الضُّحٰى بَدْرِ الدُّجٰى صَدْرِالْعُلٰى نُوْرِالْهُدٰى ​كَهْفِ الْوَرٰى مِصْبَاحِ الظُّلَمِ ، جَمِيْلِ الشِّيَمِ ، شَفِيْعِ الْاُمَمِ ، صَاحِبِ الْجُوْدِ وَالْكَرَمِ ، وَاللّٰهُ عَاصِمُهٗ وَجِبْرِيْلُ خَادِمُهٗ وَالْبُرَاقُ مَرْكَبُہٗ وَالْمِعْرَاجُ سَفَرُهٗ وَسِدْرَةُ الْمُنْتَهٰى مَقَامُهٗ وَقَابَ قَوْسَيْنِ مَطْلُوْبُهٗ وَالْمَطْلُوْبُ مَقْصُوْدُهٗ وَالْمَقْصُوْدُ مَوْجُوْدُهٗ سَيِّدِ الْمُرْسَلِيْنَ خَاتَمِ النَّبِيِّنَ شَفِيْعِ الْمُذْنِبِيْنَ اَنِيْسِ الْغَرِيْبِيْنَ رَحْمًةٍ لِّلْعٰلَمِيْنَ رَاحَةِالْعَاشِقِيْنَ مُرَادِ الْمُشْتَاقِيْنَ شَمْسِ الْعَارِفِيْنَ سِرَاجِ السَّالِكِيْنَ مِصْبَاحِ الْمُقرَّبِيْنَ مُحِبِّ الْفُقَرَآءِ وَالْغُرَبَآءِ وَالْمَسَاكِيْنِ سَيِّدِ الثَّقَلَيْنِ نَبِیِّ الْحَرَمَيْنِ اِمَامِ الْقِبْلَتَيْنِ​ وَسِيْلَتِنَا فِي الدَّارَيْنِ صَاحِبِ قَابَ قَوْسَيْنِ مَحْبُوْبِ رَبِّ الْمَشْرِقَيْنِ وَالْمَغرِبَيْن​ِ جَدِّ الْحَسَنِ وَ الْحُسَيْنِ مَوْلَانَا وَمَوْلَى الثَّقَلَيْنِ اَبِي الْقَاسِمِ مُحَمَّدِ ابْنِ عَبْدِ اللّٰهِ نُوْرٍ مِّنْ نُوْرِاللّٰهِ ،​ يَااَيُّهَا الْمُشْتَاقُوْنَ بِنُوْرِ جَمَالِهٖ صَلُّوْا عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا ۔ 

درودِتاج کے فضائل درج ذیل ہیں :

درودِ تاج کی فضیلت

1- جو شخص چاند کی پہلی تاریخ سے چودھویں تک شبِ جمعہ (یعنی جمعرات اورجمعہ کی درمیانی رات) نمازِعشاء کے بعد باوضو پاک کپڑے پہن کر 170 بار درودِتاج کو پڑھ کر سوئے، جب 11 راتیں مسلسل اسی طرح کر لے گا تو ان شاءاللہ عزوجل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیب ہوگی ۔ 2- سحر (جادو) و آسیب، جن و شیطان کو دور کرنے کے لئے اور چیچک کے لئے 11 بار پڑھ کر دم کریں تو ان شاءاللہ عزوجل فائدہ ہوگا۔ 3- دل کی صفائی کے لئے ہر روز صبح کی نماز کے بعد 60 بار اور عصر کی نماز کے بعد 3 بار اور عشاء کی نماز ک بعد 3 بار پڑھتے رہیں۔ 4- دشمنوں، ظالموں، حاسدوں اور حاکموں کے شر س محفوظ رہنے کے لئے اور غم و غربت دور ہون کے لئے 40 راتیں لگاتار عشاء کی نماز کے بعد 41 بار پڑھیں۔ 5- روزی میں بَرَکت کے لئے 7 بار فجر کی نماز کے بعد ہمیشہ پڑھتے رہیں۔ 6- بانجھ عورت کے لئے 21 چھوہاروں میں سے ہر چھوہارے پر 7، 7 بار دم کریں اور روزانہ ایک چھوہارا اس کو کھلا دیں اور حیض سے پاک ہونے کے بعد پاکی کے دنوں میں بیوی سے ہمبستری کرے تو اللہ عزوجل کے فضل سے نیک بیٹا پیدا ہوگاـ 7- اگر حاملہ عورت کو تکلیف ہو تو 7 دن لگاتار ہر روز 7 مرتبہ پانی پر دم کر کے پلائیں۔ 8- جائز محبت (مثلا میاں بیوی میں محبت) اور ہر مقصد کے لئے آدھی رات کے بعد باوضو 40 بار صِدْق و یقین کے ساتھ پڑھیں تو ان شاءاللہ عزوجل دلی مطلوب حاصل ہوگا۔ {اعمالِ رضا صفحہ 22 مُلَخَّصاً مطبوعہ مدینة الاولیاء ملتان} واللہ اعلم و رسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat