لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

اللہ تعالی کو اوپر والا بولنا کیسا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اللہ تعالی کو اوپر والا بولنا کیسا ہے ؟

اس جملہ سے جہت کا ثبوت ہوتا ہے یا نہیں؟ اگر کوئی یہ جملہ بول کر بلند و بالا اور برتری کے معنی میں استعمال کرے تو اس کی تاویل سنی جائے گی یا نہیں؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ خدائے تعالی کی ذات کے لئے اوپر والا بولنا کفر ہے کہ اس لفظ سے اس کے لئے جہت کا ثبوت ہوتا ہے اور اس کی ذات جہت سے پاک ہے ۔ جیسا کہ حضرت علامہ سعد الدین تفتازانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں : اذا لم یکن فی مکان لم یکن فی جھۃ لا علو ولا سفل ولا غیرھما ۔ (شرح عقائد نسفی صفحہ 23) اور حضرت علامہ مصری رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں : یکفر بوصفہ تعالیٰ بالفوق او بالتحت ۔  (بحر الرائق جلد پنجم ص 120) اگر کوئی شخص یہ جملہ بلندی اور برتری کے معنی میں استعمال کرے تو قائل پر حکم کفر نہ کریں گے مگر اس قائل کو برا ہی کہیں گے اور قائل کو اس سے روکیں گے ۔ وھو سبحانہ تعالی اعلم کتبــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی 25 جمادی الاخری 1400 ھ

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات