دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #2525
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
زکوۃ کتنے پیسوں پر واجب ہے ؟ مفتی نظام الدین رضوی
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
8,800
سوال (Question):
زکوۃ کتنے پیسوں پر واجب ہے ؟ مفتی نظام الدین رضوی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
زکوۃ کتنے پیسوں پر واجب ہے ؟
ہندہ ایک طلاق شدہ عورت ہے اس نے عربی کتاب پڑھا کر 30 ہزار روپے اکٹھے کر لئے ہیں تو کیا اس پر زکوٰۃ واجب ہے؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــ ہاں ! اس عورت پر بھی زکوۃ فرض ہے اور صدقہ فطر اور قربانی واجب ۔جس کے پاس انگریزی زمانے کے چاندی کے چھپن روپے ہو ں یا اتنے وزن کی چاندی ہو یا اتنی قیمت کا چاندی کا زیور ہو تو اس پر زکوۃ فرض ہو جاتی ہے ۔ چاندی کی قیمت گھٹتی بڑھتی رہتی ہے تو الگ الگ زمانوں میں اس کی قیمت بھی الگ الگ ہوگی آج کے دن چاندی کے چھپن روپے بھر کی قیمت 75 سو روپے بنتی ہے آگے چل کر اس کی قیمت اس سے زیادہ یا بہت زیادہ بھی ہو سکتی ہے تو ہر زمانے کے لوگ اپنے اپنے زمانے میں اتنی چاندی قیمت کسی قابل اعتماد سنار سے معلوم کر کے اس کی زکوۃ ادا کریں ۔ الغرض جس عورت کے پاس اتنے روپے ہوں تو سوال میں مذکور ہیں یا اس سے زائد ہو اس پر فی الحال زکوۃ بھی فرض ہے اور قربانی اور صدقہ فطر بھی واجب ہے ۔ واللہ تعالی اعلم کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat