لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

استقبال رمضان کے لئے محفل منعقد کرنا کہاں سے ثابت ہے

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

استقبال رمضان کے لئے محفل منعقد کرنا کہاں سے ثابت ہے ؟

سوال :آج کل کچھ جگہوں پر یہ طریقہ ایجاد کیا گیا ہے کہ شعبان کے آخری ہفتے میں استقبال رمضان کے عنوان سے کچھ لوگ جلسے یا اجتماع کرتے ہیں جس میں روزے کے فضائل و مسائل بتاتے ہیں اس کا ثبوت سلف سے ہے یا اس زمانے کے علماء کی ایجاد ہے؟ الجوابــــــــــــــــــــ اس کا ثبوت حدیث شریف سے ہے یہ بدعت نہیں، سنت ہے. مسلمان اگر جگہ جگہ اس کا اہتمام کریں اور لوگوں کو رمضان شریف کے فضائل و مسائل سے آگاہ کریں تو اجر کے حقدار ہوں گے ۔ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول نے شعبان کے آخری دن میں یہ وعظ فرمایا ” اے لوگو تمہارے پاس عظمت والا برکت والا مہینہ آیا وہ مہینہ جس میں ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے اس کے روزے اللہ تعالی نے تم پر فرض کئے ۔ حضور نے دیر تک یہ وعظ فرما یا اور رمضان کے بہت سے فضائل بیان فرمائے یہ پوری حدیث بہار شریعت میں موجود ہے ۔ (بہار شریعت حصہ 5 صفحہ 950 روزے کا بیان) کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات