بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2470 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
چاؤمین کھانا کیسا ہے ؟ از مفتی نظام الدین رضوی
سوال : کیا حکم ہے اس بارے میں کہ لوگ آجکل ہوٹلوں میں چاؤمین بڑے شوق سے کھاتے ہیں، یہ ایک چائنیز کھانا ہے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس میں سور کی ہڈیوں کا پاؤڈر ہوتا ہے ۔ آیا اس کو کھانا چاہیے یا نہیں؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ جو کھانے شبہے کے ہوں ان سے بچنا چاہئے ۔ اور جس کھانے کے بارے میں اطمینان ہو کہ ضرور حلال ہے اور اس میں کوئی ناپاک یا حرام چیز نہیں ملائی گئی ہے اسی کو کھایا جائے ۔ خواہ وہ چائنیز ہو یا امریکن یا کہیں اور کا، اور جس میں یقین ہے کہ حرام چیز ملائ گئی ہے اس کا کھانا حرام و گناہ ہے اور جس میں شبہ ہو اس سے بچنا چاہیے یعنی کھا لیا تو گناہ نہیں اور بچے تو بہتر ہے ۔ واللہ تعالی اعلم ۔ کتبـــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ