بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2446 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
قرآن مجید بوسیدہ ہو جائے تو اسے کیا کرنا چاہیئے ؟
سوال : اگر قرآن مجید بوسیدہ ہو جائے اور اس کے اوراق بکھر رہے ہوں تو کیا اس کو پانی میں بہا دینا چاہیے؟ کیا کمپیوٹر کی اسکرین پر قرآن پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) اس کو پانی میں نہیں بہانا چاہیے بلکہ اس کو پاک جگہ ادب و احترام کے ساتھ دفن کردینا چاہئے ، بہت سارے لوگ اس کو لے جاکر پانی میں ڈالتے ہیں یہ قرآن شریف کی بے ادبی ہے اس سے بچنا ضروری ہے ۔ (2) جی ہاں، کمپیوٹر کی اسکرین پر قرآن پڑھ سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ۔ واللہ تعالی اعلم کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ