لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

ذات پرماڑ پتر بنوانا کیسا ہے؟ از مفتی نظام الدین رضوی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ذات پرماڑ پتر بنوانا کیسا ہے؟ از مفتی نظام الدین رضوی الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اس میں کوئی حرج نہیں بنوا سکتے ہیں، کیونکہ یہ تقسیم اور بٹوارہ آپ نے نہیں کیا ہے حکومت نے کیا ہے، حکومت نے یہ بٹوارہ پس ماندہ قوموں کو مالی امداد فراہم کرنے اور ان کو اوپر اٹھانے کے لئے کیا ہے، ہاں پسماندگی کی بنیاد ذات برادری پر رکھی ہے جبکہ دوسری برادری میں بھی پسماندہ لوگ پائے جاتے ہیں. امیر غریب کا بٹوارہ شریعت نے بھی کیا ہے مثلا زکوۃ کا حکم یہ ہے کہ وہ غریب و فقیر مسلمانوں کو دی جائے، آپ سوچ سکتے ہیں کہ جب مسلمان مسلمان برابر ہیں تو سب کو دینا چاہیے صرف غریبوں اور فقیروں کو ہی دینے کا حکم کیوں ہوا مگر یہ سوچ درست نہیں کہ مسلمان مسلمان ضرور برابر ہیں، مگر غنی اور فقیر تو برابر نہیں، فقیر اور امیر تو برابر نہیں، یہ امداد کا مسئلہ ہے اور اس میں سب برابر نہیں کہ جو غنی و مال دار ہیں انہیں امداد مالی کی حاجت نہیں اور جو فقیر و محتاج ہیں انہیں حاجت ہے. ہاں جن معاملات میں تمام مسلمان برابر ہیں ۔ وہ پانچ چیزیں ہیں ۔ جان کی حفاظت مال کی حفاظت عقل کی حفاظت نسب کی حفاظت دین کی حفاظت ان پانچ چیزوں میں سب مسلمان برابر ہیں ۔ غریبی اور امیری کا بٹوارہ تو خود اللہ تعالی نے کیا ہے، اس لئے اگر ہم مدد کریں گے تو سب سے پہلے غریب کی مدد کریں گے ۔ واللہ تعالی اعلم کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات