بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2426 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
ہیپی نیوایئر کہنا کیسا ہے؟
سوال : حضور میں آپ سے مسئلہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج کل جو لوگ ہیپی نیو ایئر کہتے ہیں، ہیپی نیوایئر کہنا کیسا ہے؟ اور اگر کوئی شخص فیس بک یا واٹس اپ پہ کسی کو ہیپی نیوایئر کہتا ہے تو کوئی گناہ ہے اور اگر گناہ نہیں تو کیا حدیث یا قرآن سے ثابت ہے کہ ہم نئے سال کی مبارکباد کسی کو دے سکتے ہیں؟ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ نئے سال کی مبارکباد دینے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ سال آپ کے لئے مبارک رہے ۔ خیر سے گزرے ۔ یہ جائز ہے کہ دعائے خیر ہے، اگر کوئی انگریزوں کے بنائے ہوئے ماہ و سال کی تعظیم کے لئے کہے تو مکروہ ہے ۔ مگر عام طور پر مسلمان یہ نیت نہیں رکھتے بلکہ ان کا مقصد دعائے خیر ہوتا ہے اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم کتبـــــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ