لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

کیا احرام میں بام یا وکس لگا سکتے ہیں؟ / مسائل ورلڈ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

کیا احرام میں بام یا وکس لگا سکتے ہیں؟

الجوابـــــــــــــــــــ ٹائیگر بام ہو یا اس جنس کا کوئی اور بام یا وکس یا اس کا قائم مقام کیپسول اسے پیشانی اور ناک وغیرہ پر لگانا مکروہ ہے ۔ پھر اگر کسی نے اس مقدار میں بام وغیرہ لگایا کہ دیکھنے والے یہ محسوس کریں کی اس نے خوشبو لگائی ہے تو اس پر دم واجب ہے ۔ اور اگر دیکھنے والے خوشبو نہ کہیں تو صرف صدقہ ہے ۔ رد المحتار میں ہے ۔ واما اذا خلط بما يستعمل في البدن كاشنان ونحوه : ففي شرح اللباب عن المنتقي ان كان اذا نظر اليه قالوا هذا اشنان فعليه صدقۃ وان قالوا هذا طيب فعليه دم ۔  اشنان گھاس یا اس طرح کے کسی چیز میں خشبو ملا کر بدن پر لگایا تو شرح لباب میں منتقی کے حوالے سے ہے کہ دیکھنے والے اگر یہ کہیں کی اشنان ہے تو اس پر صدقہ ہے ۔ اور اگر یہ کہیں کہ یہ خوشبو ہے تو اس پر دم ہے ۔ رد المحتار صفحہ 577 جلد 3، باب الجنایات من کتاب الحج ۔ واللہ تعالی اعلم ۔ کتبـــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات