لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

علاج کے پیسوں کے لئے زنا کرنا کیسا ہے ؟ از مفتی نظام الدین رضوی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

علاج کے پیسوں کے لئے زنا کرنا کیسا ہے ؟

سوال : زید کی ایک بہن ہے اور زید بہت بیمار ہے یہاں تک کہ زید مرنے والا ہے، زید اور اس کی بہن کے پاس کچھ بھی نہیں ہے اس کی بہن زید کو ڈاکٹر کے پاس لے گئی ڈاکٹر نے زید کی بہن کو بلا کر کہا یہ بچ جائے گا اس کے لئے اتنے روپے چاہیے ورنہ مر جائے گا، تو زید کی بہن جن لوگوں کے پاس روپیہ مانگنے گئی وہ لوگ کہتے ہیں کہ تم کو میرے ساتھ بدفعلی کرنی ہوگی تو اس حال میں زید کی بہن کیا کرے اس کے ساتھ بدفعلی ہوگی تو زید بچ جائے گا ورنہ مر جائے گا؟ الجوابـــــــــــــــــــــــ فرضی سوال نہیں کرنا چاہئے، ہزار بار اللہ کی پناہ ۔ اگر ہمارے سماج میں کہیں ایسے نا خدا ترس ہوں تو زید کی بہن صبر کرے اور زید کو اللہ کے حوالے کرے، اس کی مرضی چاہے بچائے چاہے موت دے ۔ الحمدللہ ہمارے معاشرے میں بے شمار اصحاب خیر ایسے ہیں جو اللہ کے لئے اس کی مدد کریں گے ۔ ایسے میں وہ کسی بدکار کے سامنے کیوں ہاتھ پھیلا ہے قرآن پاک میں ہے اللہ ارشاد فرماتا ہے ” من يتق الله يجعل له مخرجا ويرزقه من حيث لا يحتسب ومن يتوكل على الله فهو حسبه” جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کے لئے نجات کی راہ نکال دے گا ۔ اور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں سے اس کا گمان نہ ہو اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہاں اسے کافی ہے ۔ ہمارا مسلم معاشرہ الحمدللہ آج بھی ایسے بدنما داغ سے پاک ہے اور خدا سے پاک رکھے ۔ واللہ تعالی اعلم کتبـــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات