لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

ہاف شرٹ پہن کر نماز ہوتی ہے یا نہیں؟ / نماز کے مسائل

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ہاف شرٹ پہن کر نماز ہوتی ہے یا نہیں؟

الجوابــــــــــــــــــ نماز تو ہوجاتی ہے مگر ہاف ہونے کی وجہ سے مکروہ تنزیہی ہوتی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہاف شرٹ میں نماز تو ہوجائے گی مگر فل آستین کے شرٹ پہن کر نماز پڑھنا اولی و اچھا ہے ۔ مگر جس کے پاس ہاف شرٹ ہی ہے تو وہ نماز نہ چھوڑے اسی کو پہن کر نماز پڑھے کہ نماز چھوڑ دینا حرام و گناہ کبیرہ ہے جس سے بچنا فرض ہے ۔ انگریزوں کے زمانے میں پینٹ شرٹ کے متعلق ہمارے بزرگ علماء نے یہ فتوی دیا تھا کہ اسے پہن کر نماز پڑھنا گناہ اور مکروہ تحریمی ہے ۔ اور اسے پہن کر جو نماز پڑھی جائے گی اسے دہرانا لازم ہوگا ۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اس زمانہ میں یہ لباس صرف انگریز قوم کا لباس تھا ۔ اور دوسری کسی قوم کے لوگ یہ لباس نہیں پہنتے تھے ۔ وہ انگریزوں سے سخت نفرت کرتے تھے اس وجہ سے حکم تھا کہ ناجائز ہے ۔ بعد میں دوسری قوموں نے اس لباس کو اپنا لیا اور مسلمانوں نے بھی اس لباس کو اپنا لیا، تو اب یہ لباس کسی قوم کی اور خاص طور سے انگریزوں کی پہچان نہیں رہ گیا ۔ اور شریعت کا حکم زمانے کے بدلنے کی وجہ سے بدلتا رہتا ہے ۔ یہ مسئلہ بھی اسی قسم کا ہے، لہذا اب یہ لباس پہننا مباح ہے اور اس کو پہن کر نماز پڑھی جائے گی تو نماز ہو جائے گی ۔ لیکن اگر کوئی آدمی کرتا پہن کر جو ہمارے عالموں، حافظوں، قاریوں کا لباس ہے نماز پڑھے تو کیا پوچھنا یہ سب سے اچھی بات ہے ۔ واللہ تعالی اعلم کتبــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات