لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

فرضی قبر کی زیارت اور عرس و فاتحہ کا حکم از مفتی نظام الدین رضوی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

فرضی قبر کی زیارت اور عرس و فاتحہ کا حکم

کیا فرماتے علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں ایک عورت ہے جو جنات سے متاثر ہے ، وہ خواب میںدیکھی ہے ۔ اس کے کہنے پر شہید بابا کا مزار بنا کر کچھ دنوں سے وہاں پر فاتحہ نیاز، چادر پوشی وغیرہ ہورہاہے ۔ جب کہ میں اسی گاؤں کا رہنے والا ہوں ، میری عمر 80/75 سال ہے ، گاؤں کے کسی بزرگ دادا یا پردادا سے نہیں سنا گیا کہ یہاں کوئی شہید بابا رہے ہیں ۔ اب سوال یہ ہے کہ کوئی پڑھا لکھا آدمی وہاں جاکر مٹی کے ڈھیر کے پاس کھڑا ہوکر فاتحہ نیاز کرتاہے تو اس کے لیے کیا حکم ہے ۔ اس سے سلام، دعا یا اس کے پیچھے کبھی نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں ۔ جنات کے کہنے یا نشان دہی پر مزار بنایا جاسکتا ہے یا نہیں؟ اس عورت کے خواب کاحکم کیا ہے؟ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــ جو انسان جن و شیطان سے متاثر ہوتا ہے ،جنات اس کے حواس کو بے کار کر کے اپنے قبضے میں لے لیتا ہے اور اس سے غلط سب باتیں بکواتا رہتا ہے ۔ اور خواب کی بات خلاف شرع امور میں مسموع نہیں ہو سکتی ۔ صورت مسؤلہ میں اس مدہوش عورت کی بات اور خواب کا شرع میں کوئی اعتبار نہیں ۔ اور جس جگہ کے بارے میں بالیقین یہ معلوم نہ ہو کہ یہاں کوئی مسلمان مردہ دفن ہے ، اس کو کسی بزرگ کی قبر مان کر اس کے ساتھ اصلی قبر کے جیسا معاملہ کرنا یعنی فاتحہ وغیرہ پڑھنا ، عرس لگانا اور اس کی زیارت کے لیے جانا شرعاً ناجائز اور ممنوع ہے ۔ لہذا اس مصنوعی اور فرضی قبر کو شہید بابا کا مزار مان کر وہاں عرس لگانا ، فاتحہ پڑھنا جائز نہیں ۔ اور فرضی جانتے ہوئے وہاں فاتحہ پڑھنا ، زیارت کرنا اشد گناہ ہے ۔ ایسے شخص کی اقتدا میں نماز پڑھنا جائز نہیں ۔ مگر یہ کہ ان خرافات سے بیزار ہو کر مجمع المسلمین میں توبہ کر ے، اس پر قائم رہے ساتھ ہی جامع شرائط امامت ہو ۔ واللہ تعالی اعلم کتبـــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات