لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

مسلمہ عورتوں کا ذبیحہ کھانا جائز ہے یا نہیں از مفتی محمد شمس تبریز قادری علیمی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

مسلمہ عورتوں کا ذبیحہ کھانا جائز ہے یا نہیں

سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ مسلمہ عورتوں کا ذبیحہ کھانا جائز ہے یا نہیں اور یہ بھی بتائیں کہ عورتیں قربانی کر سکتی ہیں یا نہیں مدلل جواب تحریر فرمائیں. بینوا و توجروا. سائل : مولانا محمد نوشاد عالم علائی ارریاوی . خطیب و امام سنی جامع مسجد بھوپال۔ الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ عورتوں کا ذبیحہ جائز ہے ۔ (فتاوی بحرالعلوم جلد 4 صفحہ 502) بہار شریعت جلد 3 صفحہ 119 غیر مخرجہ میں ہے : ” ذبح میں عورت کا وہی حکم ہے جو مرد کا ہے یعنی مسلمہ یا کتابیہ عورت کا ذبیحہ حلال ہے اور مشرکہ اور مرتدہ کا ذبیحہ حرام ہے ۔ فتاوی عالمگیری کتاب الذبائح، الباب الاول جلد 5 صفحہ 286 میں ہے ” المراۃ المسلمۃ والکتابیۃ فی الذبح کالرجل ” جس طرح مرد قربانی کر سکتا ہے اسی طرح سے عورتیں بھی قربانی کر سکتی ہیں ۔ بشرطیکہ اچھی طرح سے ذبح کرنا جانتی ہوں اور اگر نہیں جانتی ہو تو دوسرے سے کرائے ۔ واللہ تعالی اعلم کتبہ : مفتی محمد شمس تبریز قادری علیمی، سابق استاذ مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف مالدہ مغربی بنگال۔ الجواب صحیح مفتی محمد انور اشرفی جامعی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات