لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

ماں یا باپ کے سالانہ فاتحہ میں بچے کا عقیقہ کرنا کیسا ہے ؟ مفتی محمد اشفاق عطاری

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ماں یا باپ کے سالانہ فاتحہ میں بچے کا عقیقہ کرنا کیسا ہے ؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ علماء کرام کی بارگاہ میں عرض یہ ہے کہ کسی کے ماں، باپ کا سالانہ فاتحہ ہو تو اس میں بچے کا عقیقہ کر سکتے ہیں یا نہیں ۔ مدلل جواب تحریر فرمائیں ۔ سائل : حیات علی وشنو نگر چمبور ممبئی وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب والدین کے سالانہ کے موقع پر عقیقہ کرنے میں شرعی کوئی قباحت نہیں ۔ البتہ بہتر ہے کہ ایسے موقعے پر نہ کریں بلکہ کسی اور موقع پر کرلے  کیونکہ اس وقت کرنے میں بدگمانی میں پڑ سکتا ہے کہ دیکھو ان کے والدین وفات پا چکے ہیں اور یہ اسی دن میں اپنے بچو کی خوشیاں منا رہے ہیں ۔ بہار شریعت ج3 ح15 ص355 پر ہے : عقیقہ کے لیے ساتواں دن بہتر ہے اور ساتویں دن نہ کرسکیں تو جب چاہیں کرسکتے ہیں سنت ادا ہو جائے گی۔ بعض نے یہ کہا کہ ساتویں یا چودہویں یا اکیسویں دن یعنی سات دن کا لحاظ رکھا جائے یہ بہتر ہے اور یاد نہ رہے تو یہ کرے کہ جس دن بچہ پیدا ہو اوس دن کو یاد رکھیں اوس سے ایک دن پہلے والا دن جب آئے وہ ساتواں ہوگا مثلاًجمعہ کو پیدا ہوا تو جمعرات ساتویں دن ہے اور سنیچر کو پیدا ہوا تو ساتویں دن جمعہ ہوگا پہلی صورت میں جس جمعرات کو اور دوسری صورت میں جس جمعہ کو عقیقہ کرے گا اوس میں ساتویں کا حساب ضرور آئے گا ۔ واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب کتبہ : فقیر محمد اشفاق عطاری

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات