دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #2180
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
کووڈ ویکسینیشن سے روزہ نہیں ٹوٹے گا از علامہ کمال احمد علیمی
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
8,868
سوال (Question):
کووڈ ویکسینیشن سے روزہ نہیں ٹوٹے گا از علامہ کمال احمد علیمی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
کووڈ ویکسینیشن سے روزہ نہیں ٹوٹے گا
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسلہ کے بارے میں کہ زید حالت روزہ میں کویڈ19کا ویکسین لیا تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ گیا یا نہیں؟ : المستفتی ،حافظ سید علی امام و خطیب مسجد محمدی ورنی ضلع نظام آباد تلنگانہ انڈیا پن کوڈ ،503188 الجواب بعون الملک الوھاب کووڈ ویکسین لینے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا، کیوں ویکسینیشن کا عمل انجیکشن کے ذریعہ ہوتا ہے اور اور انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا. بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع میں ہے: “وما وصل الی الجوف اوالی الدماغ من المخارق الاصلیۃ کالانف والاذن والدبر فوصل الی الجوف اوالدماغ فسد صومہ الخ واما ماوصل الی الجوف اوالی الدماغ من غیرالمخارق الاصلیۃ لایفسد (بدائع الصنائع ٢ /٩٣ ) فتاوی ہندیہ میں ہے: “ولو أقطر شيئًا من الدواء في عينه لايفطر صومه عندنا، وإن وجد طعمه في حلقه، وإذا بزق فرأى أثر الكحل، ولونه في بزاقه عامة المشايخ على أنه لايفسد صومه، كذا في الذخيرة، وهو الأصح هكذا في التبيين.” (کتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد، ١/ ٢٠٣) فتاویٰ فیض الرسول میں ہے: ”تحقیق یہ ہے کہ انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا چاہے رَگ میں لگایا جائے چاہے گوشت میں ۔“(فتاویٰ فیض الرسول،١ /٥١٦) واللہ اعلم بالصواب ۔ کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ :کمال احمد علیمی نظامی دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی ٢جمادی الآخرۃ ١٤٤٣ھ/ ٦ جنوری ٢٠٢٢ء الجواب صحیح محمد نظام الدین قادری مصباحی خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat