لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

پانچ کلو چنا دس کلو گیہوں کے بدلے میں بیچنا کیسا ہے ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پانچ کلو چنا دس کلو گیہوں کے بدلے میں بیچنا کیسا ہے ؟

سوال (١) زید نے ایک مسلمان کے ہاتھ پانچ کلو چنا دس کلو گیہوں کے بدلے میں ادھار بیچا تو یہ شرعا جائز ہے یا نہیں ؟

(٢) دیسی مرغی کے دس انڈے کو فارم مرغی کے پندرہ انڈے سے بیچنا کیسا ہے؟

بینوابالدلیل توجروا عندالجلیل۔ الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (١) پانچ کلو چنا کے بدلے دس کلو گیہوں خریدنا جائز ہے جب کہ دونوں میں سے کوئی ادھار نہ ہو ۔اور جب کہ دونوں میں سے کوئی آدھا رہو تو کمی بیشی کے ساتھ بیچنا اور برابری کے ساتھ بیچنا دونوں صورتیں ناجائز وحرام ہے ۔ لہذا زیدکا چنا کو گیہوں کے بدلے ادھار بیچنا حرام ہے۔ اس کے بارے میں قاعدہ کلیہ یہ ہے کہ جب دونوں چیزیں ماپ والی ہوں اور دونوں کی جنس مختلف ہو تو کمی بیشی جائز ہے مگر ادھار بہرصورت حرام ہے خواہ دونوں چیزیں کم و بیش ہو یا برابر۔ فتاوی عالمگیری جلد سوم صفحہ ١٠٧ میں ہے ۔ ان وجدالقدرواجنس حرم الفضل والنساء وان وجد احدھما وعدم الا خرحل الفضل وحرم النساء اھ۔ ۔ وھو تعالی اعلم (٢) دیسی مرغی کے دس انڈے کو فارم مرغی کے پندرہ انڈے سے نقد بیچنا جائز ہے اور ادھار بیچنا حرام ہے چاہے دس ہی انڈے سے بیچے کہ جب دونوں ماپ یا وزن والی نہ ہوں اور دونوں کا جنس ایک ہو تو کمی بیشی جائز ہوتی ہے اور ادھار بہرصورت حرام ہوتا ہے ۔ درمختار مع شامی جلد چہارم صفحہ ١٧٩ میں ہے : "ان وجد احدھما ای القدر وحدہ اوالجنس حل الفضل وحرم النساء لومع التساوی حتی لو باع عبد ابعبد الی اجل لم یجزلوجود الجنسیۃ اھ وھوا سبحانہ وتعالیٰ اعلم وعلمہ اتم واحکم۔ کتبـــــــــــہ: مفتی جلال الدین احمد الامجدی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات