بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2083 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
لاٹری کا شرعی حکم کیا ہے ؟ کیا لاٹری کا پیسہ لینا جائز ہے ؟
سوال (١) لاٹری کا جو عام طور پر پچاس ہزار ،ایک لاکھ غیرہ کا ٹکٹ خریدتے ہیں اور قرعہ اندازی پر نام نکلتا ہے ۔ یہ روپیہ جائز ہے یا نہیں جبکہ اس میں نفی اثبات دونوں پہلو موجود ہیں ۔ جواب باصواب سے نوازیں ۔ (٢) یہ جو معمہ بھرا جاتا ہے مثلا شمع وغیرہ عام قسم جرائد میں مستقل آتا رہتا ہے اور نام نکلنے پر انعام ملتا ہے کیا خیال ہے ؟ حضور مفصل جواب عنایت فرمائیں جائز ہے یا نہیں ! الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (١) لاٹری ایک قسم کا جوا ہے جو حرام اور ناجائز ہے ۔ اگر کسی نے اس کا ٹکٹ خریدا تو وہ توبہ و استغفار کرے اور آئندہ اس کے قریب ہرگز نہ جائے ۔لیکن جو روپیہ مل گیا وہ جائز ہے اس لئے کہ لاٹری حکومت کی ہوتی ہے اور یہاں کی حکومت حربی کافروں کی ہے اور حربی کافر نے جو مال اپنی خوشی سے دے دیا وہ مسلمانوں کے لیے حلال ہے ۔ شامی جلد چہارم صفحہ ١٨٨ میں ہے "لوباعھم درھما بدرھمین اوباعھم میتۃ بدراھم اوخذ مالا منھم بطریق القمار فذالک کلہ طیب لہ اھ۔ ۔ (٢) اگر معمہ داخل کرنے کی کوئی فیس لی جاتی ہے تو جوا ہونے کے سبب وہ حرام ہے ۔ اور اگر پیسہ نہیں لیا جاتا ہے اور صحیح معمہ حل ہونے پر بطور انعام روپیہ دیا جاتا ہے تو ایسا معمہ جائز ہے ۔ وھو سبحانہ اعلم بالصواب۔ کتبــــــــہ:مفتی جلال الدین احمد الامجدی
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ