بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2047 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اگر کسی نے پرفیوم لگا لیا تو اسکی نماز ہوگی اور وہ پرفیوم لگانے سے نا پاک ہوگیا ؟
۔۔۔۔۔سائل:سیر العابدین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھتونہ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بتوفیق الملک الوھاب سینٹ (پرفیوم) میں اسپرٹ کی آمیزش ہوتی ہے اور اسپرٹ ایک قسم کی شراب ہے جو کہ حرام اور نجاست غلیظہ ہے اس کا لگانا حرام و ناجائز ہے خواہ خارج نماز ہو یا داخل نماز۔ امام احمد رضا خان محدث بریلوی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں۔ ان اسمارتو وھی روح النبیذ خمر قطعا بل من أخبث الخمور فھی حرام و رجس نجس نجاسۃ غلیظۃ کالبول یعنی بیشک اسپرٹ جو جان نبیذ ہے شراب ہے بلکہ وہ سب سے گندی شراب ہے تو یہ حرام بھی ہے نجس بھی اور اس کی نجاست پیشاب کی طرح نجاست غلیظہ ہے۔ (فتاوی رضویہ جلد دوم صفحہ ۱۲۰) اور فتاوی امجدیہ میں ہے، الکحل و اسپرٹ وغیرہ رقیق و سیال مسکرات کا قطرہ، قطرہ ناپاک و حرام و ناجائز ہے۔ (حدیث شریف میں ہے۔ ما اسکر کثیرہ فقلیلہ حرام جلد چہارم صفحہ ۱۰۵) لہذا اگر سینٹ لگا کر نماز پڑھی اور وہ ایک درہم سے زیادہ ہے اگرچہ چند جگہ مل کر وہ مقدار پوری ہو نماز نہیں ہوگی اس کا پاک کرنا فرض ہے اور درہم برابر ہے تو مکروہ تحریمی ہوئی جسے پاک کپڑے پہن کر دہرانا واجب اور اگر وہ درہم کی مقدار سے کم ہے تو اسے پاک کرنا سنت ہے کہ بے پاک کئے نماز ہوجایے گی مگر خلاف سنت ہوگی۔ ایسا ہی (فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول صفحہ ۲۱۸ پر بھی ہے) واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب۔ کتبـــــــہ : مفتی منظور القادری خادم التدریس لدرجات العالیہ دارالعلوم معین الاسلام چھتونہ میگھولی کلاں مہراجگنج یوپی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ