لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

کیا بعد نماز عصر یا فجر کوئ قضاۓ عمری پڑھ سکتاہے یانہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

کیا بعد نماز عصر یا فجر کوئ قضاۓ عمری پڑھ سکتاہے یانہیں ؟

سوال : کیا بعد نماز عصر یا فجر کوئ قضاۓ عمری پڑھ سکتاہے یانہیں مع دلیل ارسال فرماءیں عین نوازش ہوگی عنداللہ ثواب کے مستحق ہوں گے ۔ سائل ۔۔۔۔۔ محمد ابرا ہیم بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب  فجر کے بعد سورج نکلنے تک اور عصر کے بعد آفتاب میں زردی آنے تک فرض نمازوں کی قضا پڑھ سکتے ہیں۔ شامی میں ہے الثانی مابین الفجر والشمس وما بین صلوة العصر الی الا صفرار ینعقد فیہ جمیع الصلوات التی ذکرناھا من غیر کراھۃ الا النفل والواجب وغیرہ، فجر اور طلوع آفتاب ونماز عصر سے آفتاب زرد ہونے تک سب نمازیں بلا کراہت جائز ہیں، ہاں نفل اور واجب وغیرہ مکروہ ہیں۔ بحوالہ (فتاوی بحرالعلوم جلد اول)(ص۷۰ کتاب الطھارۃ) کتبــــــــہ : مولانا منظور القادری خادم التدریس دارالعلوم معین الاسلام چھتونہ میگھولی کلاں مہراجگنج یوپی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات