دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #2022
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
مقام صہبا میں سورج پلٹانے کے واقعہ کی تحقیق
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
8,796
سوال (Question):
مقام صہبا میں سورج پلٹانے کے واقعہ کی تحقیق
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
مقام صہبا میں سورج پلٹانے کے واقعہ کی تحقیق
مقام صہبا میں جو واقعہ پیش کیا جاتا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے سورج کو پلٹایا اور جب تک آپ نماز پڑھتے رہے سورج غروب نہیں ہوا.اس کے تعلق سے بیان فرمادیں کہ یہ واقعہ کیسا ہے؟ مذکورہ فتوے کی روشنی میں. یہ کوئی اعتراض کے طور پر نہیں بلکہ اطمینان قلب کے لئے سوال. جزاک اللہ ۔ سائل : محمد صدر عالم نظامی مصباحی الجواب بعون الملک الوھاب“سورج پلٹ آیا”
حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے آسمانی معجزات میں سورج پلٹ آنے کامعجزہ بھی بہت ہی عظیم الشان معجزہ اور صداقت نبوت کا ایک واضح ترین نشان ہے ۔ اس کا واقعہ یہ ہے کہ حضرت بی بی اسماء بنت عمیس رضی اللہ تعالی عنہا کا بیان ہے کہ “خیبر” کے قریب ” منزل صہبا ” میں حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نماز عصر پڑھ کر حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی گود میں اپنا سر اقدس رکھ کر سو گئے اور آپ پر وحی نازل ہونے لگی۔ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سر اقدس کو اپنی آغوش میں لیے بیٹھے رہے۔ یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا اور آپ کو یہ معلوم ہوا کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی نماز عصر قضا ہوگئی تو آپ نے یہ دعا فرمائی کہ یااللہ! یقینا علی تیری اور تیرے رسول کی اطاعت میں تھے لہذا تو سورج کو واپس لوٹا دے تا کہ علی نماز عصر ادا کرلیں۔ حضرت بی بی اسماء بنت عمیس کہتی ہیں کہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ڈوبا ہوا سورج پلٹ آیا اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر اور زمین کے اوپر ہر طرف دھوپ پھیل گئی۔ (زرقانی، جلد ،۵ ص ،۱۱۳ ) (شفاء ،جلد، ۱ ص ،٤٤٨/٤٤٩ ) ( مدارج النبوۃ جلد،۲ ص، ٣٠٧/٣٠٨) ( سیرت مصطفی،ص، ٤٧٥) (عمدۃ القاری، کتاب الخمس، باب قول النبی احلت لکم الغنائم، ۱٠،٤۵۳، تحت الحدیث،٣١٢٤) واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب کتبــــــــہ : مفتی منظور القادری خادم التدریس لدرجات العالیہ دارالعلوم معین الاسلام چھتونہ میگھولی کلاں مہراجگنج یوپی۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat