بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-2000 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
فلم دیکھنے والے کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ جو شخص فلم، گانے۔ گندی وڈیو وغیرہ دیکھتا ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟جواب عنایت فرمائيں عین نوازش ہوگی سائل : رفاقت حسین امیٹھی یوپي انڈیا. وعليكم السلام ورحمة الله تعالى وبركاتہ بسم اللہ الرحمن الرحیم الجوابــــــــــــــــــــــــــ فلم دیکھنا ، گانے سننا ناجائز ہے خصوصاً گندی ویڈیو (Vedio)دیکھنا تو اور بھی سخت ناجائز وحرام ہے ۔ دیکھنے والا فاسق وفاجر ہے اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے اسے امام بنانا گناہ ہے اس کے پیچھے پڑھی ہوئی نماز کا دہرانا واجب ہے۔ درمختارمع ردالمحتارمیں ہے "کل صلاۃ أدیت مع كراهة التحريمة تجب اعادتھا اھ” (ج :2 ص: 147/148 ، کتاب الصلاة ، باب صفۃ الصلاۃ) غنیة میں ہے "لوقدموا فاسقا یاثمون بناء علی ان كراهة تقديمه كراهة تحريم اھ” (ص:513 ، فصل في الامامۃ) اعلي حضرت رضي الله تعالي عنه تحریر فرماتے ہیں: "فاسق کے پیچھے نماز ناقص ومکروہ اگر پڑھ لی تو پھیری جائے اگرچہ مدت گزرچکی ہوولہذا اسےہر گز امام نہ کیا جائے جہاں امامت کرتا ہو بشرط قدرت معزول کرکے امام متقي صحیح العقیدہ صحیح القرأة مقرر کریں” (فتاوی رضویہ مترجم ج: 6 ص :390 ، باب الامامة) کتبہ : گدائے حضور رئیس ملت محمد عرف صدام حسين احمد قادري ميراني فيضي خادم میرانی دارالافتاء
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ