بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1926 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
بچہ نے گھر میں پیشاب کیا وہ جگہ بغیر دھوپ کے سوکھ گئی تو پاک ہوئی یا نہیں؟
سوال : چھوٹے بچوں نے گھر میں پیشاب کردیا جو بغیر دھوپ کے سوکھ گیا تو جگہ پاک ہوئی یا نہیں اور وہاں نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا و توجروا ۔ الجوابــــــــــــــــــــــ وہ جگہ سوکھنے سے پاک ہو گئی جبکہ نجاست کا اثر ختم ہو گیا ہو اور وہاں نماز پڑھنا بھی جائز ہے. جیسا کہ حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمہ نے فرمایا” ناپاک زمین اگر خشک ہو جائے اور نجاست کا اثر یعنی رنگ و بو جاتا رہا پاک ہو گئی. خواہ وہ ہوا سے سوکھی ہو یا دھوپ سے یا آگ سے، مگر اس پر تیمم کرنا جائز نہیں نماز اس پر پڑھ سکتے ہیں.(بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ١٠٦) اور فتاویٰ عالمگیری جلد اول صفحہ 44 پر ہے ” الارض تطھر بالیبس وذھاب الاثر للصلاۃ للتیمم ھکذا فی الکافی. ولا فرق بین الجفاف بالشمس والنار والریح والظل کذا فی البحر الرائق. ١ھ واللہ تعالی اعلم ۔ کتبہ : مفتی محمد شبیر عالم مصبـــــــــــــاحی الجواب صحیح : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ