لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

غلہ تاجروں کاناپ سے کچھ زیادہ لینا ؟ از مفتی ارشد حسین فیضی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

غلہ تاجروں کاناپ سے کچھ زیادہ لینا ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان اسلام اس مسئلہ کے بارے میں کہ غلہ کی خریداری کرنے والے جب چاول، گندم، مسور وغیرہ لیتے ہیں تو ہر پچاس کلو والے بوری میں سات سو پچاس گرام( 750)زائد کرکے لیتے ہیں جب صاحب دوکان سے کہو کہ سات سو پچاس گرام(750)ریادہ کیوں لیتے ہو تو جواب دیتے ہیں کہ یہ غلہی دوکان کرنے والوں کا سسٹم ہے کیا یہ اصول بیع وشراء سے ہے شرعی طریقہ کیا ہے بینوا بالدليل وتوجروا. المستفتی: عبد المصطفي شیوراج نگرپالیکا 4 چنی ضلع کپل وستو تولہوا نیپال. بسم ﷲ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب۔ صورت مستفسرہ میں غلہ خریدنے والے پچاس کلو پر جو سات سو پچاس گرام(750) یا ایک کلو زیادہ کرکے لیتے ہیں غلے کی ماپ، تول کرنے کی اجرت ہوتی ہے اور ماپ، تول کی اجرت لینا شرعاً جائز ہے اور یہ سامان بیچنے والے کے ہی ذمہ ہوتی ہے جس کا تاجروں کے یہاں عام رواج بھی ہے لہذا اس طرح وزن مذکورہ کی زیادتی کے ساتھ بیچنا اور خریدنا دونوں جائز اور موافق شرع ہے. درمختار میں ہے"واجرۃ کیل ووزن وعدّ وذرع علی بائع لانہ من تمام التسلیم” اھ (ج٧ص٩٣،کتاب البیوع) بہار شریعت میں ہے”بیع کے ماپ، تول یا گنتی کی اجرت دینی پڑے تو وہ بائع کے ذمہ ہوگی کہ ماپنا، تولنا، گننا اس کا کام ہے کہ مبیع کی تسلیم اسی طرح ہوتی ہے کہ ماپ، تول کر مشتری کو دیتے ہیں”اھ (ح١١ص٦٣٨، کتاب البیوع،مکتبۃ المدینہ) وﷲ تعالیٰ اعلم بالصواب. کتبــــــہ:محمد ارشد حسین الفیضی ١٩جمادی الثانی ١٤٤٣ھ

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات