لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ از مفتی صدام حسین فیضی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ٹی شرٹ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

سوال : ٹی شرٹ یعنی ہاف آستین والا کپڑا پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے نماز ہوگی یانہیں ؟ الجواب بعون الملک الوھاب آدھی آستین والا کپڑا پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے جبکہ فل آستین والا کپڑا موجود ہو ورنہ حرج نہیں۔ حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:” جس کے پاس کپڑے ہوں اور صرف نیم آستین (یعنی آدھی آستین) یا بنیان پہن کر نماز پڑھتا ہے تو کراہت تنزیہی ہے اور کپڑے موجود نہیں تو کراہت بھی نہیں معاف ہے "اھ (فتاویٰ امجدیہ ج١ ص١٩٣کتاب الصلاۃ باب مکروہات الصلاۃ) فتاوي مرکز تربیت افتاء میں ہے:” ہاف شرٹ یا ٹی شرٹ جس کی آستین کہنی سے اوپر تک رہتی ہے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے۔ (ج١ ص٢٣٨ کتاب الصلاۃ باب مایکرہ فی الصلاۃ)۔ واللہ اعلم بالصواب۔ کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی خادم میرانی دار الافتاء

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات