لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

اگر کہا میں نے تجھ کو طلاق دی ایک دو تین تو کون سی طلاق واقع ہو ہی؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اگر کہا میں نے تجھ کو طلاق دی ایک دو تین تو کون سی طلاق واقع ہو ہی؟

مسئلہ:- از عبد الرحیم قادری استوی ، پریم نگر ، نئی دہلی۔ سوال :کیا فرماتے ہیں ہیں مفتیان دین و ملت اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی مدخولہ بیوی ہندہ کو آپسی تکرار کے بعد ان الفاظ کو اپنی زبان سے کہا کہ میں نے تجھ کو طلاق دیا ایک دو تین تین۔ اس طرح کے الفاظ اس نے ادا کیے ۔ صورت مسئولہ میں ہندہ پر کونسی طلاق واقع ہوئی ؟نیز بغیر حلالہ کے نکاح کر سکتا ہے کہ نہیں؟ بینوا توجروا۔ الجوابــــــــــــــــــــــ صورت مسئولہ میں زید کی بیوی ہندہ پر طلاق مغلظہ واقع ہو گئی۔ اب بغیر حلالہ زید ہندہ سے نکاح نہیں کر سکتا۔ خدائے تعالی کا ارشاد ہے .” فان طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره” (٢ع ١٣) اگر زید ہندہ سے دوبارہ نکاح کرنا چاہتا ہے تو وہ عدت گزارنے کے بعد دوسرے سے نکاح صحیح کرے اور وہ ہندہ سے کم سے کم ایک بار ہمبستری کرے ۔ پھر وہ طلاق دے دے یا مر جائے تو دوبارہ عدت گزارنے کے بعد زید کے ساتھ نکاح کر سکتی ہے ۔ اگر شوہر ثانی نے بغیر ہمبستری طلاق دے دی تو ہندہ کا زید کے ساتھ ہرگز نکاح نہیں ہو سکتا ۔ کما فی حدیث العسیلۃ ۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ ماخوذ از فتاوی فقیہ ملت 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات