لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

عقیدہ کسے کہتے ہیں اور اسکی کتنی قسمیں ہیں؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

عقیدہ کسے کہتے ہیں اور اسکی کتنی قسمیں ہیں؟

سوال:- کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ عقیدہ کسے کہتے ہیں اور اسکی کتنی قسمیں ہیں؟ باسمه تعالى وتقدس الجواب بعون الملك الوهاب: عقیدہ وہ حکم ہے جس کی تصدیق کی جائے،کبھی نفس تصدیق کو بھی عقیدہ کہا جاتا ہے اور عقیدہ کی دو قسمیں ہیں: (۱)جس کو ثابت کرنے میں عقل مستقل نہ ہو جیسے عذاب قبر،حوض کوثر،پل صراط،شفاعت وغیرہ ۔ (۲)جس کو ثابت کرنے میں عقل مستقل ہو جیسے واجب الوجود،وحدت الوجود،اللہ رب العزت کا علم وقدرت اور حدوث عالم، جیسا کہ النبراس میں ہے :  "والعقائدجمع عقيدة وهى القضية التى يصدق بها وقد تطلق على نفس التصديق فلان العقائدقسمان قسم لا يستقل العقل باثباته كعذاب القبر والحوض والصراط والشفاعة وتوقفه على النصوص ظاهر وقسم يستقل باثباته كوجودالواجب ووحدته وقدرته وحدوث العالم،ملتقطا”(النبراس ص۱۰) واللہ تعالی اعلم بالصواب کتبہ: محمد ارشاد رضا علیمی غفرلہ المتخصص فی الفقہ الاسلامى بدارالعلوم العلیمیہ الجواب صحیح محمد اختر حسین قادری خادم افتاودرس دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی بستی یوپی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات