دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #1786
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
مسافر نے مقیم کے پیچھے آخر کی دو رکعت ہے یا ایک رکعت کی صرف قعدہ اخیرہ پایا تو نماز کیسے پوری کرے ؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
5,190
سوال (Question):
مسافر نے مقیم کے پیچھے آخر کی دو رکعت ہے یا ایک رکعت کی صرف قعدہ اخیرہ پایا تو نماز کیسے پوری کرے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
مسافر نے مقیم کے پیچھے آخر کی دو رکعت ہے یا ایک رکعت کی صرف قعدہ اخیرہ پایا تو نماز کیسے پوری کرے ؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ مسافر نے مقیم امام کی اقتداء کی اخیر والی دو رکعتیں اس نے پالی تو اب کتنی ادا کرے اور صرف ایک رکعت پایا، یا قعدہ اخیرہ پایا تو کتنی رکعتیں ادا کرے ؟ الجوابــــــــــــــــــــــــ مسافر نے جب مقیم امام کی اقتدا کی تو وہ بھی مقیم کے حق میں ہوگیا چار رکعت نماز ادا کرے گا. فتاوی ہندیہ ” الباب الخامس عشر فی صلاۃ المسافر” میں ہے “وان اقتدی مسافر بمقیم اتم اربعا” ١ھ. (ج١ صفحہ ١٤٢) اور جب اس کو دو رکعت ملی ہے تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد فاتحہ اور سورہ کے ساتھ دو رکعت پڑھ کر اپنی نماز پوری کرے اور جب ایک رکعت پایا ہو تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہو اگر پہلے ثنا نہیں پڑھا تو ثنا پڑھے پھر تعوذ پھر تسمیہ پھر فاتحہ اور سورہ پڑھے پھررکوع سجود کے بعد قعدہ کرے اس کے بعد کھڑا ہو اور ایک رکعت سورہ فاتحہ اور سورت کے ساتھ پڑھ کر پوری کرے اب اس کی ایک رکعت اور رہ گئی ہے اس میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھے اور رکوع سجود کرکے نماز پوری کرے اور صرف قعدہ اخیرہ پایا تو چار رکعتیں پوری کرے دو میں سورت ملائے اور دو رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھے. در مختار میں ہے ” والمسبوق من سبقه الامام بها او ببعضها وهو منفرد حتى يثنى ويتعوذ ويقرا و يقضي اول صلاته في حق قراءۃ وآخرها في حق تشهد، فمدرك ركعۃ من غير فجر یاتي بركعتين بفاتحۃ وسورۃ وتشهد بينهما و برابعه الرباعي بفاتحۃ فقط ولا يقعد قبلها الا في اربع. ١ھ ملخصا. رد المحتار میں ہے ” والمسبوق من سبقه الامام بها) ای بكل ركعات او ببعضها حتى يثنی منفرد فيما يقضيه بعد فراغ امامه فياتي بالثناء والتعوذ لانه للقراءه ويقرا لانه يقضي اول صلاته في حق القراءۃ ولو ادركه في ركعۃ الرباعي يقضي رکعۃ بفاتحۃ وسورۃ وتشھد ثم ركعتين اولاھما بفاتحۃ وسورۃ وثانيتهما بفاتحۃ خاصۃ “١ھ ملخصا. واللہ تعالی اعلم ۔ الجواب صحیح : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور کتبہ : مفتی محمد صابر حسین فیضی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat