لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

جو کسی کے پیچھے نماز نہ پڑھے اس کے لئے کیا حکم ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جو کسی کے پیچھے نماز نہ پڑھے اس کے لئے کیا حکم ہے؟

سوال : زید کسی امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھتا ہے اگر دباؤ ڈالنے پر کبھی پڑھ لیا تو دہرا لیتا ہے تو زید کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ الجوابــــــــــــ اگر زید ازراہ نفسانیت بلاوجہ شرعی کسی کے پیچھے نماز نہیں پڑھتا ہے تو وہ گنہگار ہے لیکن اگر وہاں کے امام کوئی شرعی خرابی رکھتے ہوں مثلا صحیح عقیدہ، صحیح طہارت، یا صحیح قرات والے نہیں ہیں، یا داڑھی کٹا کر ایک مشت سے کم رکھتے ہیں تو اس صورت میں زید حق بجانب ہے بیشک ایسے لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں نہیں کما ھو مصرح فی الکتب الفقھیہ واللہ تعالی اعلم بالصواب کتبہ :مفتی جلال الدین احمد امجــــــــــــــــدی  ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 324

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات