لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

اللہ تعالیٰ کو دیوانہ کہنا حرام بلکہ کفر ہوسکتا ہے

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اللہ تعالیٰ کو دیوانہ کہنا حرام بلکہ کفر ہوسکتا ہے

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان اسلام ان اشعار کے بارے میں جو مندرجہ ذیل ہے. سبحان اللہ بنے رسول اللہ عرش معلی کے دولھا. میرا مولیٰ نبی کا دیوانہ ہے حور وغلماں کے لب پر ترانہ ہے. آئے نبی جی کرم کی پھر برسات ہوگئی. طیبہ والے کی رب سے ملاقات ہوگئی. ان اشعار کو پڑھنا کیسا ہے ان اشعار کو اگر پڑھنا چاہیں تو پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ المستفتی:نور فیضی چتیاں بازار سدھارتھ نگر یوپی بسم ﷲ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب۔ صورت مستفسرہ میں مذکورہ اشعار کسی عقل ناقص کی پیداوار ہیں جو نہ فنی لحاظ سے درست ہیں اور نہ ہی معنوی لحاظ سے کہ دوسرے مصرع میں ذات باری تعالیٰ کو "دیوانہ” کہا گیا ہے اور لفظ”دیوانہ” کا اطلاق جناب باری تعالیٰ میں حرام بلکہ کفر بھی ہوسکتا ہے ۔ دیوانہ کا معنی”مجنون، پاگل، سڑی، خبطی، سودائی، باؤلا، اور عاشق ہے”(فیروز اللغات ص٦٧٤،وفرہنگ آصفیہ ج٢ص٣١٦) اور معاذ ﷲ رب العالمين ﷲ عزوجل ان تمام باتوں سے منزہ ہے "تعالیٰ ﷲ عن ذلك علوا کبیرا. لہذا ان اشعار کا پڑھنا حرام حرام حرام اشد حرام بلکہ معنئ عاشق جو جانب بشر میں مراد نہ ہو کے سواء دوسرے معنی مراد ہوں تو کفر میں صریح ہیں قائل وسامع پر توبہ، تجدید ایمان ونکاح بہرکیف لازم ہے. اعلیحضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں”معنئ عشق اللہ عزوجل کے حق میں محال قطعی ہیں اور ایسا لفظ بے ورود ثابت شرعی حضرت عزت کی شان میں بولنا ممنوع قطعی، رد المحتار میں ہے مجرد ایھام المعنی المحال کاف فی المنع” اھ(ج٩ص ٦١،نصف اول کتاب الحظر والاباحۃ، باب العقائد) فتاویٰ تاج الشریعہ میں ہے”اور عاشق ومعشوق میں حرج نہیں جبکہ وہ معنی مراد نہ لیں جو جانب بشر میں مراد ہوتے ہیں”اھ(ج١ ص١٧١،کتاب العقائد) وﷲ تعالیٰ اعلم بالصواب کتبہ:مفتی محمد ارشد حسین الفیضی  ٣٠رجب المرجب١٤٤٣ھ

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات