لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

قرض میں دی گئی رقم کی زکاۃ نکالنا کس پر واجب ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

قرض میں دی گئی رقم کی زکاۃ نکالنا کس پر واجب ہے؟

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید نے بکر کو کچھ روپیہ بطور قرض آٹھ ماہ کے لیے دیا مگر اس نے وہ روپیہ 8 ماہ کی بجائے تین سال پر ادا کیا ۔ زید ہر سال ان روپیوں کی زکوۃ نکالتا رہا ۔ تو کیا زکوۃ میں دی گئی رقم بکر سے پانے کا حقدار ہے ؟ الجوابــــــــــــــــــــ جس آدمی کا روپیہ کسی کے ذمہ باقی ہو تو اس کی زکوۃ اس شخص پر واجب ہو گی جس کا وہ روپیہ ہے نہ کہ باقی دار پر۔ البتہ ادائیگی اس وقت واجب ہوگی جب کہ قرض لینے والا قرض ادا کر دے ۔ اور اگر قرض ملنے سے پہلے ہی اس کی زکوۃ دے دی تو ادا ہوگئی. فقیہ اعظم حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں "اگر دین ایسے پر ہے جو اس کا اقرار کرتا ہے مگر ادا میں دیر کرتا ہے تو جب مال ملے گا سالہائے گذشتہ کی بھی زکوۃ واجب ہے ۔ ؎(بہارشریعت حصہ پنجم صفحہ 12) اور اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: جو روپیہ قرض میں پھیلا ہے اس کی بھی زکوۃ لازم ہے مگر جب بقدر نصاب یا خمس نصاب وصول ہوں. اس وقت ادا واجب ھوگی جتنے برس گزرے ہوں سب کا حساب لگا کر. (فتاویٰ رضویہ جلد 4 ص 432) اور تحریر فرماتے ہیں پانچ سو کہ قرض میں پھیلا ہے اگر فی الحال سب کی زکوۃ دے دے تو آئندہ کے بار بار محاسبہ سے نجات ہے (فتاوی رضویہ جلد 4 صفحہ 410) لہذا زید قرض ملنے سے پہلے ہی ہر سال اس مال کی زکوۃ نکالتا رہا تو ادا ہوگئی مگر زکات میں دی گئی رقم بکر سے پانے کا وہ حقدار نہیں اس لیے کہ اس مال کی زکوۃ زید ہی پر واجب تھی البتہ بکر وعدہ خلافی کرنے کے سبب گناہ گار ہوا اور زید ثواب کا مستحق ہوا. حدیث شریف میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” من کان لہ علی رجل حق ومن اخرہ کان لہ بکل یوم صدقۃ” یعنی جس کا کسی شخص پر حق ہو اور وہ اسے مہلت دے تو اسے ہر دن کے عوض اتنا مال سکتا کرنے کا ثواب ملے گا (مسند امام احمد بن حنبل جلد پنجم صفحہ 613) واللہ تعالی اعلم الجواب صحیح : مفتی جلال الدین احمد الامجدی کتبہ : مفتی محمد ابرار احمد امجدی برکاتی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات