لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

بغیر داڑھی والا نماز نہیں پڑھا سکتا ؟ از مفتی صدام حسین فیضی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بغیر داڑھی والا نماز نہیں پڑھا سکتا ؟

سوال : حضرت کیا بغیر داڑھی والا شخص نماز پڑھا سکتا ہے برائے کرم حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں . المستفتی تنویر عالم قادری لکھنؤ یوپی انڈیا ۔ الجواب بعون الملک الوھاب نہیں کہ داڑھی نہ رکھنے والا شخص فاسق معلن ہے اور فاسق معلن کو امام بنانا گناہ ہے اس کے پیچھے پڑھی ہوئی نمازیں مکروہ تحریمی ہیں ان کو پھیرنا واجب ہے ۔ غنیة میں ہے ” لوقدموا فاسقا یاثمون بناء علی ان كراهة تقديمه كراهة تحريم اھ ” (ص:513 ، فصل في الامامۃ) یعنی لوگ فاسق کو امام بنائیں تو گناہ گار ہوں گے اس لئے کہ اس امام بنانا مکروہ تحریمی ہے ۔ شرح عقائد صفحہ 160 پر ہے :”لا کلام فی کراھة الصلاة خلف الفاسق والمبتدع إذا لم يود الفسق او البدعة الي حد الكفر أما إذا ادي اليه فلا كلام في عدم جواز الصلاة خلفه "اھ ۔ یعنی فاسق اور بدعتی کے پیچھے ونماز کے مکروہ ہونے میں کوئی اختلاف نہیں ہے جبکہ فسق و بدعت حد کفر کو نہ پہنچے ہوں اور فسق و بدعت حد کفر کو پہنچ گئے ہوں تو ان کے پیچھے نماز کے نہ ہونے میں کوئی اختلاف نہیں ۔ اسی میں ہے : "لو قدموا فاسقا ياثمون "اھ. ( شرح العقائد ، صفحہ 479 ) یعنی لوگ فاسق کو امام بنائیں تو گناہ گار ہوں گے ۔ درمختارمع ردالمحتارمیں ہے ” کل صلاۃ أدیت مع كراهة التحريمة تجب اعادتھا اھ ” اھ(ج :2 ص: 147/148 ، کتاب الصلاة ، باب صفۃ الصلاۃ) یعنی ہر وہ نماز جو کراہت تحریمہ کے ساتھ ادا کی گئی اس کا دہرا نا واجب ہے ۔ اعلي حضرت رضي الله تعالي عنه تحریر فرماتے ہیں: "فاسق کے پیچھے نماز ناقص ومکروہ اگر پڑھ لی تو پھیری جائے اگرچہ مدت گزرچکی ہو و لہذا اسے ہر گز امام نہ کیا جائے ” اھ (فتاوی رضویہ مترجم جلد 6 ص 390 باب الامامة ، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی ۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات