بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1663 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
روزہ کی حالت میں عورت کو حیض آجائے تو کیا شرعی حکم ہے؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ روزہ کی حالت میں عورت کو حیض آجائے تو کیا شرعی حکم ہے؟ (سائل قمر الدین قادری لاہور) وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ و برکاتہ الجوابــــــــــــ بعون الملک الوھّاب حالت روزہ میں عورت کو مخصوص ایام شروع ہو جائیں تو اس کاروزہ ٹوٹ جائے گا چاہے نفلی روزہ ہو یا فرض اور بعد میں اس کی قضالازم ہوگی اور اب کھانا پینا چاہے تو اس کے لئے جائز ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ سب کے سامنے نہ کھائے بلکہ چھپ کر کھائے؟ بہار شریعت میں ہے : روزے کی حالت میں حیض یا نفاس شروع ہو گیا توروزہ جا تارہا اس کی قضارکھے فرض تھا تو اس کی قضا فرض ہے، اور نفل تھا تو قضاواجب” بہار شریعت حصہ”٢”صفحہ٣٨٢”مکتبۃ المدینہ کراچی) الدرالمختار و ردالمحتارکتاب الطھارہ باب الحیض”جلد”١”صفحہ٥٣٣) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ کتبــــــــــــــــــــــہ : ابورضا محمد عمران عطاری مدنی
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ