لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

قرض دیئے گئے پیسہ کی زکاۃ کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

قرض دیئے گئے پیسہ کی زکاۃ کا حکم

سوال یہ ہے کہ زید نے بکر کو 25 ہزار روپیہ قرض دیا ہے اور بکر ابھی قرض واپس نہیں کیا ہے، کرے گا بھی تو ایک یا دو سال میں کرے گا، تو کیا زید نے جو قرض دیا ہے ان روپیوں کی بھی زکوٰۃ زید پر فرض ہے یا قرض ملنے کے بعد فرض ہوگی شریعت مطہرہ کی روشنی میں جواب عنایت فرماکر عند اللہ ماجور ہوں۔ العارض: محمد سعید علیمی . ساکن: بسڈیلہ پوسٹ چائی کلاں ضلع سنت کبیر نگر یوپی۔ باسمہ تعالی و تقدس الجواب بعون الملک الوھاب  جو مال قرض میں پھیلا ہوا ہے اس کی زکاۃ قرض دینے والے پر واجب ہے البتہ اس زکاۃ کی ادائے گی اس وقت واجب ہوگی جب وہ مال مل جائے اور اگر قرض ملنے سے پہلے ہی اس کی زکاۃ ادا کردی تو ادا ہوجائے گی فتاوی رضویہ میں ہے "جو روپیہ قرض میں پھیلا ہوا ہے اس کی بھی زکاۃ لازم ہے مگر جب بقدر نصاب یا خمس نصاب وصول ہوا اس وقت ادا واجب ہوگی جتنے برس گزرے ہوں سب کا حساب لگا کر”(ج ۴ ص ۴۳۲) اس ارشاد سے واضح ہوا کہ اگر زید مالک نصاب ہے تو اس نے جو قرض ۲۵ ہزار روپیہ دیا ہے اس کی زکاۃ فرض ہے البتہ ادا کرنا اس وقت ضروری ہے جب وہ روپیہ مل جائے۔ واللہ تعالی اعلم کتبہ: محمد اختر حسین قادری صدر شعبۂ افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی و قاضئ شہر ضلع خلیل آباد یوپی انڈیا ۱۹ رمضان المبارک ۱۴۴۲ھ

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات