لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

میت کو غسل دیا جاۓ تو میت کے پاٶں کس طرف کرنے چاہئیے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

میت کو غسل دیا جاۓ تو میت کے پاٶں کس طرف کرنے چاہئیے؟

السلام علیکم ورحمة اللّٰہ وبرکاتہ.. کیا فرماتے ہیں علماۓ دين و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب میت کو غسل دیا جاۓ تو میت کے پاٶں کس طرف کرنے چاہئیں کیونکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ قبلہ رخ کریں اور بعض کہتے ہیں کہ مشرق کی طرف کرنے چاہئیں يا کوٸی جہت نہیں کسی طرف بھی کرسکتے ہیں۔ براۓ کرم وضاحت سے اس مسٸلے میں رہنمائی فرمائیں؟ (الساٸل فقیر محمد یٰسین سکندری) وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ الجوابــــــــــــ بعون الملک الوھّاب صورت مسئولہ میں یہ کوئ ضروری نہیں کہ میت کو غسل دیتے وقت قبلہ کی طرف پاؤں پھیلاکر ہی لٹایاجائے، بلکہ صحیح یہ ہے کہ جس رخ لٹا کر نہلانے میں آسانی ہو اسی رخ لٹائیں خواہ اس طرح کہ قبلہ کو پاؤں ہوں، جس طرح لیٹ کر نماز پڑھنے والا پاؤں کرتا ہے، یا جس طرح قبر میں رکھتے ہیں- ایسا ہی بہار شریعت حصہ4صفحہ133،، اور فتاویٰ امجدیہ جلد1صفحہ332 پر ہے) (فتاویٰ عالمگیری جلد1صفحہ158 میں ہے) کيفية الوضع عند بعض اصحابنا الوضع طولّا کما في حالة المرض اذا اراد الصلاة بايماء ومنهم من اختيار الوضع كما يو ضع في القبر ولا صح انه يوضع كما تيسر كذا في الظهيرية) (فتاویٰ فقیہ ملت جلد1صفحہ275) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ کتبــــــــــــــــــــــہ :ابورضاقاری محمد عمران عطاری مدنی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات