صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ

Masail World Portal

Masail World Darul Ifta
Home Fatawa Archive Fatawa Categories Topic Directory Research Articles Islamic Books About Us
Ask Question Online

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat Portal

دارالافتاء
اہل سنت

MASAIL WORLD

Darul Ifta Ahl-e-Sunnat

www.masailworld.com

مسائل ورلڈ

دارالافتاء اہل سنت

Fatwa #1629 تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)

مردے کو دفن کرنے کے بعد چالیس قدم چلنا پھر دعا مانگنا ضروری ہے ؟

سائل (Questioner): دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat تاریخ: September 18, 2025
0 5,118

سوال (Question):

مردے کو دفن کرنے کے بعد چالیس قدم چلنا پھر دعا مانگنا ضروری ہے ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):

مردے کو دفن کرنے کے بعد چالیس قدم چلنا پھر دعا مانگنا ضروری ہے ؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ : کیافرماتےہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں ہم نے یہ سناہے کہ مردے کو دفن کرنے کے بعد چالیس قدم چلیں پھر دعا مانگے کیا ایسا کرنا لازمی ہے ؟ اور میت کو دفن کرنے کے بعد کونسی آیات پڑھنے کا حکم ہے؟ سائل :غلام دستگیر عطاری وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ الجـــــوابــــــــــــ بعون الملک الوھّاب (1) میت کو دفن کرنے کے بعد دعاکرنا توکسی بھی وقت جائز ہے چالیس(40)قدم پرکوئ لازم نہیں ہے ۔ امام اہلسنت “مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ تحریر فرماتے ہیں :کہ دعا مانگنا ہروقت جائزہے، اور چالیس قدم کی خصوصیت بلاوجہ فتاویٰ رضویہ قدیم جلد ۴صفحہ نمبر ۱۶۳) فتاویٰ مرکز ترتیب افتاء جلد ١صفحہ نمبر ۳۸۱) (2)مستحب یہ ہے کہ دفن کے بعد قبر پر سورۂ بقر کا اوّل و آخر پڑھیں سرہانے الٓمّٓ سے مُفْلِحُوْنَ تک اور پائنتی اٰمَنَ الرَّسُوْلُ سے ختم سورت تک پڑھیں) (الجوھرۃ النیرۃ ‘‘ کتاب الصلاۃ، باب الجنائز، صفحہ ۱۴۱) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ کتبــــــــــــــــــــــہ :ابورضا محمدعمران عطاری مدنی

دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ) تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat