بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
دار الافتاء اہلسنت - مسائل ورلڈ
مستند فقہی فتاویٰ و شرعی تحقیقات | مصدقہ فتویٰ نمبر: MW-1625 | تاریخ: 18 ستمبر 2025
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
نماز عصر کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، کیافرماتےہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز عصر کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں؟ سائل : عبدالواجد کشمیر وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ الجواب بعون الملک الوھّاب نماز عصر کے بعد قضا نمازپڑھ سکتے ہیں ۔ بہار شریعت میں فتاویٰ ھندیہ کےحوالہ سے ہے کہ قضا کے لئے کوئی وقت معین نہیں عمر میں جب بھی پڑھے گا بری الذمہ ہوجائےگا مگر طلوع وغروب اور زوال کے وقت ان وقتوں میں نماز جائز نہیں” بہار شریعت حصہ4صفحہ702-مکتبۃ المدینہ کراچی الفتاویٰ الھندیہ کتاب الصلوٰۃ جلد1صفحہ52 فتاویٰ بریلی شریف میں ہے : قضا نمازیں بعد عصر غروب آفتاب سے20 منٹ قبل پڑھنا جائز ہے” ہاں جب غروب آفتاب میں بیس منٹ رہ جائیں تو قضا نماز جائز نہیں” البتہ اسی دن کی عصر جائز ہے” اور بعد نماز فجر قبل طلوع آفتاب جائزہے، اور پھر طلوع افتاب کے(20منٹ بعدجائزہے” (فتاویٰ بریلی شریف صفحہ155-شبیر برادرز) واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ کتبــــــــــــــــــــــہ : ابورضا محمد عمران عطاری مدنی
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ
تصدیق شدہ