دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #1619
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
بیوی کے انتقال کے بعد شوہر چہرہ دیکھ سکتا ہے اور جنازے کو کندھا دیناپڑے تووہ دےسکتاہے؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
5,807
سوال (Question):
بیوی کے انتقال کے بعد شوہر چہرہ دیکھ سکتا ہے اور جنازے کو کندھا دیناپڑے تووہ دےسکتاہے؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
بیوی کے انتقال کے بعد شوہر چہرہ دیکھ سکتا ہے اور جنازے کو کندھا دیناپڑے تووہ دےسکتاہے؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ : کیافرماتےہیں علمائےدین کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بیوی کے انتقال کے بعد شوہر چہرہ دیکھ سکتا ہے اور جنازے کو کندھا دیناپڑے تووہ دےسکتاہے؟ سائل عبد الرحمن عطاری *وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ* الجـــــوابــــــــــــ” بعون الملک الوھّاب* (مذکورہ صورت میں عورت کے انتقال کے بعد شوہر بیوی کا چہرہ بھی دیکھ سکتا ہے اور اسے کندھا بھی دے سکتا ہے، فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں ، سارےمسلمان کسی کی بیوی کے جنازےکوکندھالگائیں مگراس کاشوہرکندھانہ لگائے یہ حکم کیسے ہو سکتا ہے، مسئلہ تو یہ ہےکہ موت کے بعد شوہر اپنی بیوی کے جسم کو بلاحائل ہاتھ نہیں لگا سکتا ، مگرعوام نےیہ بنالیاکہ شوہر اپنی بیوی کے جنازے کوکندھانہیں لگاسکتا: *(فتاویٰ فقیہ ملت جلد1صفحہ255-کتاب الجنائز*) (صدر الشریعہ بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ درمختارکےحوالہ سے تحریر فرماتے ہیں ، عورت مر جائے تو شوہر نہ اسے نہلا سڪتا ہے نہ چھو سڪتا ہے اور دیڪھنے ڪی ممانعت نہیں : عـــــوام میـــــں جــــو یہ مشہور ہے ڪہ شوہر عورت کے جنازہ ڪو نہ کندھا دے سڪتا ہے نہ قبر میں اتار سڪتا ہے نہ مونھ دیڪھ سڪتا ہے، یہ محض غلط ہے صرف نہلانے اور اسکے بدن ڪو بلاحائل ہاتھ لگانے کی ممانعت ہے: مذکورہ عبارات سے یہ مسئلہ واضح ہوگیاکہ بیوی کے انتقال کے بعد شوہر اس کاچہرہ بھی دیکھ سکتا ہے، جنازےکوکندھا بھی دےسکتاہے، اورقبرمیں بھی اتار سکتاہے،البتہ بلاحائل چھونے،اورغسل دینے کی اجازت نہیں ہے: *(الدرالمختارڪتاب الصلاة باب صلاة الجنازة جلد3صفحہ105*) *(بہار شریعت حصہ4صفحہ813-مکتبۃ المدینہ کراچی*) *واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ* کتبــــــــــــــــــــــہ :ابورضا محمدعمران عطاری مدنی
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat