لوگو
مسائل ورلڈ دار الافتاء اہلسنت
اہم مینو و صفحات
دار الافتاء اہلسنت (مرکز، بھارت)
جامعہ قادریہ علیمیہ، تلوجہ فیز 1، نوی ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
بین الاقوامی آن لائن شرعی خدمات
azharalimi95@gmail.com
مسائل ورلڈ - دار الافتاء اہلسنت | masailworld.com
استفتاء / سائل کا سوال
فتویٰ مصدقہ دار الافتاء 18 ستمبر 2025

قربانی کا گوشت کتنے دن تک رکھ کر کھا سکتے ہیں ؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوھاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

قربانی کا گوشت کتنے دن تک رکھ کر کھا سکتے ہیں ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ : کیافرماتےہیں علمائےدین اس مسئلہ کےبارےمیں کہ قربانی کا گوشت کتنے دن تک رکھ کر کھا سکتے ہیں ؟ سائل احمد رضا قصور وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ ‎ الجـــــوابــــــــــــ” بعون الملک الوھّاب ( قربانی کا گوشت جب تک چاہیں رکھ سکتے ہیں ، شرعی اعتبار سے تومنع نہیں ہے، البتہ اگر یہ اندیشہ ہوکہ زیادہ دیر تک رکھ کےکھانا صحت کے لئے مضرہوگا توجلد ہی ختم کردینا زیادہ مناسب ہے: (صدرالشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ(عالمگیری، کےحوالہ سےتحریر فرماتےہیں ، کہ قربانی کا گوشت تین دن سے زائد اپنے اور گھر والوں کے کھانے کے لیے رکھ لینا بھی جائز ہے، اور بعض حدیثوں میں جو اس کی ممانعت آئی ہے وہ منسوخ ہے اگر اس شخص کے اہل و عیال بہت ہوں اور صاحب وسعت نہیں ہے تو بہتر یہ ہے کہ سارا گوشت اپنے بال بچوں ہی کے لیے رکھ چھوڑے: الفتاوی الھندیۃ کتاب الأضحیۃ،الباب الخامس فی بیان محل إقامۃ الواجب،جلد5صفحہ300*) *(بہار شریعت حصہ15 صفحہ345 قربانی کے جانوروں کا بیان مکتبۃ المدینہ کراچی*) *واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم ﷺ* کتبــــــــــــــــــــــہ :ابورضا محمدعمران عطاری مدنی

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مفتی محمد سجاد عطاری مدنی
مفتی و محقق، دار الافتاء مسائل ورلڈ
دار الافتاء مصدقہ فتویٰ تصدیق شدہ
ٹیگز:

متعلقہ شرعی فتاویٰ و سوالات